Sat, 10 Aug 2024 17:07:49
کیرالہ کے وائناڈ میں 30 جولائی کو بڑے پیمانے پر لینڈ سلائڈ ہونے سے لاپتہ 152 لوگوں کی تلاش کا کام جمعہ کو بھی جاری رہا۔ اس سانحے میں اب تک 413 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تلاشی مہم منڈاکیل اور پنچریماٹوم کے علاقوں میں جاری تھی۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:03:46
سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں منیش سسودیا کو ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے شرائط عائد کرتے ہوئے انہیں اپنا پاسپورٹ حوالے کرنے اور گواہوں کو متاثر نہ کرنے کی ہدایت کی۔ اب سسودیا 16 ماہ بعد جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 16:58:13
برازیل میں ہوائی جہاز کا بڑا حادثہ پیش آیا۔ مقامی ٹی وی سٹیشن گلوبونیوز نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کو ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 62 افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 62 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 02:35:36
اُتر کنڑا میں جوئڈا کیسل راک کے قریب ایک مال گاڑی کے ڈبے پٹری سے اتر گئے جس کی وجہ سے اس روٹ پر چلنے والی تمام ریل گاڑیوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 02:30:27
اتر کنڑا میں کاروار اور سداشیوگڑھ کے بیچ کالی ندی پر بنا ہوا تقریباً چالیس سال پرانا پُل تین دن پہلے منہدم ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ، نیشنل ہائی وے اتھاریٹی اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کی چوکسی اور کارکردگی پر کچھ سوال اٹھنے لگے ہیں ۔
View more
Fri, 09 Aug 2024 00:16:10
بھٹکل میں انڈرگراونڈ ڈرینیج سسٹم (یو جی ڈی) کے غیر معیاری کاموں پر آج جمعرات کو اسسٹننٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی صدارت میں میونسپالٹی میں منعقدہ میٹنگ میں حسب سابق متعلقہ انجینرس اور اہلکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا گیا اورنئے تعمیر شدہ چمبرس میں 75 فیصد چمبرس کی جانچ کرکے رپورٹ سونپنے کے لئے 15 دن کی مہلت دی گئی۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 19:54:51
نیشنل ہائی وے کی فور لین توسیع کا کام کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی کی طرف سے وصول کی جا رہی ٹول فیس بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جے ڈی ایس کی طرف سے عبوری تحصیلدار روی راج دکشیت کو میمورنڈم میں پیش کیا گیا ۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 19:46:38
کالی ندی پر بنے کاروار کو گوا سے جوڑنے والے قدیم پُل کے انہدم پر تبصرہ کرتے ہوئے اُترکنڑا ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر منکال وئیدیا نے کہا کہ اس حادثے کے لئے نیشنل ہائی وے تعمیری منصوبے کی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی ہی پوری طرح ذمہ دار ہے ۔ منکال وئیدیا نے کاروار میں جائے حادثے کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ کالی ندی پر ٹھیکیدار کمپنی کی طرف سے نیا پُل تعمیر کروانے کے لئے اسی پرانے پُل کو استعمال کرنے
View more
Thu, 08 Aug 2024 19:40:30
کرناٹکا ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی الزام کے تعلق سے اگر کسی شخص کو پولیس اسٹیشن میں طلب کرنا ہے تو اسے دی جانے والی نوٹس میں ایف آئی آر کی نقل، جرم کیا ہے اس کی معلومات، شکایت کا خلاصہ اور جرم کا اندراج نمبر جیسی تمام ضروری تفصیلات درج ہونی چاہیے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy