Sat, 10 Aug 2024 18:40:22
ہاؤسنگ اور اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیر احمد خان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاست میں سدارامیا۔ ڈی کے شیو کمار کی قیادت والی کانگریس حکومت کی گڈ گورننس کو برداشت نہیں کر پارہی ہے۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 18:21:56
بی جے پی اور جے ڈی ایس کی طرف سے کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا کے خلاف میسور میں کئے جارہے احتجاجی مظاہروں کے درمیان نے سدرامیا کی حمایت میں کانگریس نے میسور میں ہی زبردست عوامی جلسہ کا انعقاد کرتے ہوئے مضبو ط پیغام دینے میں کامیاب ہوگئی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ سدرامیا کے ساتھ کھڑی ہے۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:47:57
مرکز کی مودی حکومت نے یومِ آزادی کے پیش نظر ایک بار پھر ’ہر گھر ترنگا مہم‘ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو آر ایس ایس کی ترنگا سے متعلق تاریخ یاد دلائی ہے۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:45:40
وزیر اعظم نریندر مودی آج وائناڈ ، کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم وہاں تباہی کا فضائی سروے کریں گے۔ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے دورہ پر شکریہ ادا کیا ہے۔ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، "مودی جی، خوفناک سانحہ کا جائزہ لینے کے لیے وائناڈ جانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔"
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:42:27
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھرگے اور سینئر خاتون اراکین کو بے عزت کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے جمعہ کے روز اس تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر ملکارجن کھڑگے اور سینئر خاتون اراکین کو بے عزت کیا جانا پوری طرح سے ناقابل قبول ہے۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:39:43
عآپ کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ہفتہ کے روز پارٹی کارکنان اور عوام سے ملک میں موجود تاناشاہی کے خلاف جنگ لڑنے کی اپیل کی۔ دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں سسودیا کو کل ہی سپریم کورٹ سے ضمانت ملی ہے جس کے بعد وہ ایک نئے جوش کے ساتھ پارٹی لیڈران و کارکنان سے ملاقات کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:36:37
سکلیشپور اور بلّو پیٹ کے درمیان کل آدھی رات کو پہاڑی چٹان اور زمین کھسکنے اور ریلوے ٹریک پر ملبہ گرنے کی وجہ سے اس روٹ پر ٹرین سروس متاثر ہوئی ۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:34:29
کنداپور تعلقہ کے تلّور سیاحتی مرکز پر بیندور سے کنداپور جانے والی ایک پرائیویٹ بس اور لاری کے درمیان ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں لاری کا اگلا اور بس کا پچھلا حصہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا اور بس میں موجود کئی طالب علم زخمی ہوگئے ۔
View more
Sat, 10 Aug 2024 17:27:56
راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کی رکن جیا بچن نے چیئرمین کے لہجہ پر سوال اٹھائے، جس پر چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ غصے میں آ گئے اور جیا بچن کو سخت جواب دیا۔ اس پر اپوزیشن ارکان نے 'غنڈہ گردی نہیں چلے گی' کے نعرے لگاتے ہوئے وا ک آؤٹ کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy