Mon, 12 Aug 2024 16:49:00
این سی پی (ایس پی) لیڈر اور لوک سبھا رکن سپریا سولے کا موبائل فون اور واٹس ایپ ہیک کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس کی اطلاع خود سپریا سولے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ہیکرس ان سے پیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی سپریا سولے نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ انھیں کوئی بھی فون یا میسج نہ کریں۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 13:25:45
کرناٹک کے قلب شہر داونگیرے میں اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) کے زیر اہتمام نئے قوانین کی جانکاری اور عوام کے حقوق کے متعلق شہریوں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
View more
Mon, 12 Aug 2024 12:51:18
سکلیشپور-بلّو پیٹے کے درمیان چٹان کھسکنے کی وجہ سے ریلوے کی پٹریوں کو جو نقصان پہنچا تھا اس کی مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے کل تک کے لئے بعض ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 12:45:53
امسال مانسون میں بشمول اتر کنڑا ساحلی اضلاع نے سالانہ برسات کا جو عمومی پیمانہ ہوتا ہے اسے پورا کر لیا جبکہ ابھی مانسون کا سیزن ختم ہونے میں ڈیڑھ مہینے کا وقت باقی ہے ۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 11:35:14
کانگریس نے کہا ہے کہ ہنڈن برگ کی دوسری رپورٹ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ حصص میں بے ضابطگی ہوئی تھی اور اڈانی پر ہیرا پھیری کا الزام لگا ہے، اس لیے اس کی جانچ سیبی کے بجائے جے پی سی سے کرائی جانی چاہیے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 11:15:02
ریاستی اسمبلی الیکشن اور پورے ملک میں سیاسی طور پر مسلمانوں کی پیش قدمی اور وسیع تر قومی مفادات کے پیش نظر عنقریب ملکی سطح پر مسلمانوں کے ایک سنٹرل بورڈکی تشکیل رو بہ عمل ہے اس سلسلہ میں ممبئی کے سہارا(سانتا کروز) ہوٹل میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ ارکان پارلیمنٹ واسمبلی اور سرکردہ سماجی و سیاسی شخصیات کی موجودگی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 11:04:07
آج یعنی 12 اگست کو ساون کا چوتھا پیر ہے اور بہار کے جہان آباد میں اتوار کی دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مخدوم پور کے وناور میں بابا سدھیشور ناتھ مندر کے باہر بھگدڑ میں آٹھ افراد کی موت کی خبر ہے ۔ یہ تمام لوگ آج پیر کو پانی چڑھانے پہنچے تھے۔ مرنے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 10:59:20
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں موسلا دھار بارش کے بعد پورا شہر پانی پانی ہوگیا ہے۔ کئی جگہ نالی اور گڈھوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔ یہاں تک کہ بہار قانون ساز اسمبلی احاطہ، آس پاس کے کئی وزیروں کے بنگلوں اور پٹنہ کے کئی اسپتالوں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 10:46:42
11 اگست 2024کو ملک کے کئی حصوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے صورتحال بدل گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی ہندوستان سمیت کئی ریاستوں میں اگلے چند دنوں تک بارش کا امکان ہے۔ دریں اثنا، حکام نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو معطل کر دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اب یہ سفر دونوں راستوں پر معطل ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy