Sun, 18 Aug 2024 17:36:30
ہریانہ میں اسمبلی انتخاب کا اعلان ہوتے ہی جن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) کو یکے بعد دیگرے کئی جھٹکے لگ گئے ہین۔ ٹوہانا سیٹ سے رکن اسمبلی اور پارٹی کے سرکردہ لیڈر دیویندر ببلی نے آج پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 17:30:59
یو پی ایس سی نے مرکزی حکومت کی نوکرشاہی میں ’لیٹرل انٹری‘ کے ذریعہ تقرریوں کا اشتہار نکالا ہے۔ اس معاملے میں اپوزیشن کی اہم پارٹی کانگریس نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس نے اس قدم کو ریزرویشن سے جوڑا ہے اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ’’بی جے پی آئین کو تار تار کرتے ہوئے ریزرویشن پر ڈبل حملہ کر رہی ہے۔‘‘
View more
Sun, 18 Aug 2024 17:28:15
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مرکز کی مختلف وزارتوں میں جوائنٹ سکریٹری، ڈائریکٹر اور ڈپٹی سکریٹری کے اہم عہدوں پر جلد ہی 45 ماہرین کی 'لیٹرل انٹری' کے ذریعے تقرری کرنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ اس کی مذمت کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ لیٹرل انٹری کے ذریعہ اہم عہدوں پر بھرتی کر کے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی زمروں کے لئے ریزرویشن کھلے عام چھینا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 17:23:18
کولکتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ پر پورے ملک میں غم و غصہ ہے۔ مختلف ریاستوں کے ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں۔ دیگر ریاستوں میں بھی عصمت دری کے اس طرح کے واقعات سامنے آنے کے بعد امن و امان اور خواتین کی حفاظت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس سب کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 17:18:16
مرکزی حکومت نے چھتیس گڑھ واقع این ایم ڈی سی اسٹیل کے ’ڈس انوسٹمنٹ‘ یعنی اس کی نجکاری کی تیاری کر لی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت آئندہ دو ماہ میں اس کی فنانشیل بولیاں مدعو کر سکتی ہے۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 13:35:31
کولکاتا کے آر جی کراسپتال میں خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور بے دردی سے قتل کے واقعہ کے خلاف انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی کال پر ملک بھر میں ڈاکٹر اور طبی خدمات سے وابستہ عملے نے کی 24 گھنٹے کی ہڑتال کرتے ہوئے پورے ملک میں طبی خدمات اور نظام صحت کو مفلوج کردیا۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 12:46:00
دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں ضمانت پر جیل سے باہر رہنے والے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما منیش سسودیا نے بی جے پی پر حملہ جاری رکھا ہوا ہے۔ منیش سسودیا نے اپنی پد یاترا مہم کے ایک حصہ کے طور پر کل یعنی 17 اگست کو پٹپڑ گنج اسمبلی حلقہ کے لوگوں سے ملاقات کی۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 12:38:54
جمعہ کے روز راجستھان کے اودے پور میں دسویں درجہ کے دو طالب علموں کی لڑائی نے تشدد والے حالات پیدا کر دیے تھے اور علاقے میں دفعہ 144 نافذ کرنے تک کی نوبت آ گئی تھی۔
View more
Sun, 18 Aug 2024 12:34:17
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ہمیں غریبوں کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہمارا مقصد ترقی کے اس سفر میں پسماندہ لوگوں کو شامل کرنا ہے۔ ہفتہ کو وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ سے ورچوئلی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیسے کی کمی ترقی پذیر ممالک کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے 4 ٹریلین ڈالر کی اشد ضرورت ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy