Sat, 17 Aug 2024 18:04:10
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے لئے کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے کافی کم امکانات ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کی پارٹی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 17:58:18
اتر پردیش میں کانپور اور بھیمسین اسٹیشن کے درمیان ٹرین حادثہ ہوا ہے۔ یہاں سابرمتی ایکسپریس ٹرین نمبر 19168 بھیمسین اور کانہور اسٹیشن کے درمیان بلاک سیکشن میں پٹری سے اتر گئی۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں موقع سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مسافروں کو کانپور لے جانے کے لیے بسیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 17:51:47
کولکتہ کے سرکاری آر جی کار اسپتال میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں قومی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف مقامات پر دھرنے اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 17:41:17
اتر پردیش کی دس اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں، جن کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ہی سیاسی درجہ حرارت بڑھ چکا ہے اور الزامات اور جوابی الزامات کا دور شروع ہو چکا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے حکومت پر ردوبدل کا الزام لگایا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے کندرکی اسمبلی حلقہ میں مسلم اور یادو بی ایل او اور سپروائزر کو ہٹانے کا الزام لگایا ہے۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 17:36:27
اتر پردیش میں 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی معاملے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے آج ایک انتہائی اہم فیصلہ سنایا ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے جمعہ کے روز اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اس بھرتی کی پوری میرٹ لسٹ کو ہی رد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 17:28:36
الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ جموں و کشمیر کے لیے یہ انتخاب بہت اہم ہے کیونکہ آخری بار وہاں اسمبلی انتخاب 2014 میں ہوا تھا۔ اس وقت جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ حاصل تھا، لیکن بعد میں اسے مرکز کے زیر انتظام خطہ بنا دیا گیا۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 17:22:52
ہریانہ میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔ اس ریاست میں یکم اکتوبر کو سبھی 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جمعہ کے روز الیکشن کمیشن نے اس تعلق سے تفصیلی جانکاری ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ دی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی، یعنی نتائج 4 اکتوبر کو برآمد ہو جائیں گے۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 17:12:11
راجستھان کے اودے پور شہر میں دسویں درجہ کے دو طالب علموں کی آپسی لڑائی نے تشدد کی شکل اختیار کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک طالب علم نے کسی بات پر دوسرے طالب علم کو چاقو مار دیا جس سے وہ سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔ حملہ آور طالب علم موقع سے فرار ہو گیا اور زخمی طالب علم کو اسکول میں موجود دیگر طلبا اور اساتذہ کی مدد سے اسپتا پہنچایا گیا۔ زخمی طالب کی کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے اور اس حادثہ
View more
Sat, 17 Aug 2024 17:04:24
ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ کٹہرے میں کھڑی دکھائی دے ہی رہی تھیں، اب انگریزی اخبار ’بزنس اسٹینڈرڈ‘ کی ایک رپورٹ نے انھیں مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy