Sun, 25 Aug 2024 11:10:12
الیکشن کمیشن نے ہریانہ میں 90 اسمبلی نشستوں کے لیے یکم اکتوبر کو ووٹنگ کا اعلان کیا ہے، لیکن بی جے پی چاہتی ہے کہ یہ انتخاب کچھ وقت کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔ اس سلسلے میں بی جے پی کی ہریانہ یونٹ نے انتخابی کمیشن کو ایک خط لکھا ہے، لیکن کانگریس نے اس معاملے میں بی جے پی کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کیا ہے۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 11:04:58
’’مجھے موچی بھائی نے بتایا کہ مودی حکومت نے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ ہمیں وہاں ٹریننگ کے لیے بلایا گیا، لیکن ہم ان کے ہی ٹرینر کو سکھا کر واپس آ گئے۔ کیونکہ ہم تو 40 سال سے موچی کا کام کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 10:54:20
کنڑا میڈیا میں نشر ہوئی ایک خبر کے مطابق بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نے ہیلمیٹ نہ پہنے والے بائک رائڈرس پر جرمانہ لگانے کی جو مہم چلائی ہے اس کی رقم سرکاری کھاتے میں جانے کے بجائے ایک مقامی جیویلر کے کھاتے میں جا رہی ہے ۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 00:29:26
ساحل آن لائن انگلش نیوز پورٹل، جسے سنیچر کی دوپہر تقریباً بارہ بجے ہیکرز نے ہیک کر لیا تھا، سات گھنٹوں کی طویل کوششوں کے بعد، ساحل آن لائن کے ٹیکنیشنز اسے دوبارہ حاصل کرنے اور نیوز سائٹ کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
View more
Sat, 24 Aug 2024 19:48:43
بنگلہ دیش میں ہفتہ کے آغاز سے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد باڑھ آنے کے سبب تین لاکھ افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہنے کو مجبور۔ جنوبی ایشیا کے اس ملک کے اکثر نچلے علاقے زیر آب ہیں۔ حکام کے مطابق ہندوستان اور بنگلہ دیش میں اس باڑھ میں مجموعی طور پر 42 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر زمین کھسکنے کے سبب ہلاک ہوئے۔
View more
Sat, 24 Aug 2024 19:29:40
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز ’بلڈوزر انصاف‘ کے خلاف زوردار انداز میں آواز اتھائی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ملک میں ’بلڈوزر انصاف‘ پوری طرح ناقابل قبول ہے، اور یہ بند ہونا چاہیے۔ کانگریس لیڈر نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا ہے جب مدھیہ پردیش کے چھترپور میں تھانہ پر پتھراؤ واقعہ کے ایک ملزم کا گھر بلڈوزر سے منہدم کر دیا۔
View more
Sat, 24 Aug 2024 19:24:21
راجستھان کے بھیواڑی علاقے میں گزشتہ شام جوئیلری شاپ میں ڈکیتوں کے نے لوٹ پاٹ کرنے کے بعد دکان مالک کا قتل کر دیا تھا۔ اس واقعہ پر سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں قانون کے نظام پر سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہوئے بھجن لال حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔
View more
Sat, 24 Aug 2024 18:21:37
اگست کا مہینہ ختم ہونے والا ہے۔ ہر مہینے میں کچھ نہ کچھ چھوٹے بڑے بدلاؤ دیکھنے کو مل جاتے ہیں جس کا اثرعام لوگوں کی جیب پر پڑتا ہے۔ آنے والے مہینہ ستمبر میں بھی کچھ اسی طرح کی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے جس میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت سے لے کر کریڈٹ کارڈ کے ضابطے میں تبدیلی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہنگائی بھتے کے سلسلے میں بھی ملازمین کے لیے خاص اعلان ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔
View more
Sat, 24 Aug 2024 17:38:45
بہار میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ریاست میں بڑھتے جرائم پر نتیش کمار کی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں اس ریکارڈ توڑ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور جرائم کا ذمہ دار کون ہے؟
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy