Mon, 26 Aug 2024 11:51:33
تریپورہ میں اتوار کو سیلاب کی صورتحال بہتر آئی اور کئی مقامات پر پانی کم ہونا شروع ہو گیا۔ تاہم، 1.17 لاکھ لوگوں نے اب بھی مختلف اضلاع میں 525 ریلیف کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 11:46:08
مرکز میں حکمراں بی جے پی کو جھٹکا دیتے ہوئے مودی حکومت میں وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان نے ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 11:38:04
نئی پنشن اسکیم (این پی ایس) کی مخالفت اور پرانی پنشن اسکیم (اوپی ایس) کا مطالبہ کرنےوالوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مرکزی کابینہ نے سنیچر کو جس یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کو منظوری دی ہے، اسے کانگریس صدر کھرگے نے مودی حکومت کے ایک اور یوٹرن سے تعبیر کیا ہے جبکہ پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے اسے دلتوں اور پسماندہ طبقات پر حملہ قرار دیاہے۔ انہوں نے پنشن کیلئے ۲۵؍ سال ملازمت کی شرط پر اع
View more
Mon, 26 Aug 2024 11:32:26
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ذات پر مبنی مردم شماری کے حوالہ سے ایک بار پھر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’’مودی جی، اگر آپ ذات پر مبنی مردم شماری روکنے کی سوچ رہے ہیں تو خواب دیکھ رہے ہیں، اب کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی! ہندوستان کا آرڈر آ گیا ہے - جلد ہی 90 فیصد ہندوستانی ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایت اور مطالبہ کریں گے۔ آرڈر پر ابھی عملدرآمد کیجئے، یا آپ
View more
Mon, 26 Aug 2024 11:24:04
ہریانہ کے کیتھل میں اگروال یووا سبھا کے کئی ارکان نے اتوار کو کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن رندیپ سرجے والا کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 11:20:46
مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے کی قیادت میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے پارٹی کارکنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایئرپورٹ پر آمد پر خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ کے خلاف اتوار کو چکلتھانہ ہوائی اڈے کے سامنے احتجاج کیا۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 11:15:02
مہندی حسن سراج (چار وکٹ)، شکیب الحسن (تین وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کی بدولت بنگلہ دیش نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 19:54:49
سی بی آئی کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ سی بی آئی، جو آر جی کار اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کے عصمت دری اور قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، کولکاتہ میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ یہ چھاپہ آر جی کار اسپتال میں بدعنوانی کے معاملے کے سلسلے میں مارا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 19:49:07
آر جے ڈی کے راجیہ سبھا ایم پی منوج جھا نے مردم شماری سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ کر رہا ہے اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کون سا شخص کس جگہ بیٹھا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ مردم شماری مناسب وقت پر کرائی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy