Sun, 25 Aug 2024 18:09:10
مودی حکومت نے ہفتے کے روز نئی پنسن اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ’یونائیفائیڈ پنسن اسکیم‘ (یو پی ایس) رکھا گیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے اس اسکیم کو منظوری دے دی ہے اور اسے یکم اپریل 2025 سے نافذ کر دیا جائے گا۔ کابینہ سے منظور کی گئی نئی اسکیم بھی تنازعے کا باعث بن گئی ہے کیونکہ پرانی پنسن اسکیم (او پی ایس) کے حامیوں نے اس نئی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے اور اس کے خلاف تحریک جاری رکھنے
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:56:54
بھٹکل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس کی طرف سے لگائے جرمانے کی رقم جیویلری شاپ مالک کے کھاتے میں ٹرانسفر ہونے کی خبر عام ہونے کے بعد ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے ۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:48:15
کانگریس نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ اجرت کے سست اضافہ اور کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے حقیقی گھریلو آمدنی میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے اور شترمرغ کے محاورے کی طرح حکومت نے ہندوستانی معیشت کو درپیش بنیادی چیلنج سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:47:21
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور بورڈ کی مجلس عاملہ کے رکن اور مجلس اتحاد المسلمین کے کل ہند صدر و ممبر آف پارلیمان جناب اسدالدین اویسی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ شری ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 پر اپنے اعتراضات سے انہیں واقف کرایا۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:43:53
ہریانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ تبدیل ہو سکتی ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ نے ذرائع کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کی درخواست پر منگل کو الیکشن کمیشن کے اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ ریاست کی تمام 90 سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ہریانہ میں یکم اکتوبر کو ووٹنگ کا اعلان کیا تھا اور انتخابی نتائج 4 اکتوبر کو گنتی کے
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:39:50
ہفتہ کو گرو گرام میں سائبر پولیس نے سوہنا کی فلورا ایونیو سوسائٹی کے دو فلیٹ میں چھاپہ ماری کرکے وہاں چل رہے فرضی کال سنٹر کا انکشاف کیا ہے۔ فرضی کال سنٹر میں دوسرے ملک کے شہریوں کو ٹیکنیکل سپورٹ کی کسٹمر کیئر سروس فراہم کرنے کے نام پر دھوکہ دہی کی جاتی تھی۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:35:14
ملک کے کئی علاقوں میں اس وقت کہیں زیادہ اور کہیں کم بارش ہو رہی ہے۔ کچھ ریاستوں میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال بھی ہے۔ بادل پھٹنے، لینڈ سلائڈ، بجلی بحران، آمد و رفت متاثر ہونے سے لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:31:09
بدلاپور میں ہونے والا واقعہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا ہے۔ یہ اطلاع ملی ہے کہ ان دو کمسن بچیوں پر 15 دنوں سے زیادتی ہو رہی تھی۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں زیادتی کے واقعات ہو رہے ہیں، حکومت لڑکیوں اور خواتین کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کی کوئی گرفت نہیں رہی، جس کے نتیجے میں اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس کے لیے مکمل طور پر وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ ذمہ دار ہیں،
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:24:44
گلبرگہ کے ممتاز جہد کار و ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئر مین چودھری محمد حیدر علی باغبان نے شان رسالت میں گستاخی کرنے پر نام نہاد سوامی رام گری کے خلاف کرناٹک سمیت ملک بھر میں ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے تمام ہندوستانی مسلمانوں کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے ملک کے مسلم عوامی منتخب نمائندوں سے بھی اس معاملہ میں کھل کر سامنے آنے کی اپیل کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy