Tue, 27 Aug 2024 14:04:22
ریاستی حکومت کی طرف سے شراوتی ندی کا پانی بینگلورو لے جانے کا جو منصوبہ بنایا جا رہا ہے اس کے خلاف بی جے پی نے مورچہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 12:31:32
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رانوت کے کسانوں سے متعلق متنازعہ بیان نے سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ کے علاوہ کانگریس، عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیاں کنگنا کے بیان پر بی جے پی پر شدید حملہ آور ہیں۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 12:13:01
کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اپنے 9 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے جموں و کشمیر کے تین سابق صدور کو ٹکٹ دیا ہے جن میں غلام احمد میر، پیرزادہ محمد سعید اور وقار رسول وانی شامل ہیں۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 11:44:35
بھارتیہ کسان یونین (اوگراہاں) نے اپنے مطالبات پر یکم ستمبر سے تحریک چھیڑنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے قائدین نے یہ فیصلہ برنالہ میں ریاستی سطح کے اجلاس میں لیا۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم نے 27 سے 31 اگست تک پنجاب بھر کے ڈی سی دفاتر کے سامنے احتجاج کرنا تھا جسے اب اس لیے موخر کر دیا گیا ہے کیونکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس یکم سے 4 ستمبر تک ہوگا۔ اس کی وجہ سے کسان تنظیم نے
View more
Tue, 27 Aug 2024 11:34:56
بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت کے ذریعہ کسانوں کے تعلق سے دیے گئے قابل اعتراض بیان پر اپوزیشن پارٹیاں، خصوصاً کانگریس زوردار انداز میں حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس نہ صرف کنگنا رانوت سے، بلکہ بی جے پی سے بھی معافی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 11:30:20
جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد نے سیٹوں کی تقسیم کا مرحلہ طے پا لیا ہے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان 85 سیٹوں پر معاہدہ طے پایا ہے، جبکہ 5 سیٹوں پر دوستانہ مقابلہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج دہلی میں ہوئی ایک میٹنگ کے دوران سیٹوں کی تقسیم پر سبھی پارٹیوں میں اتفاق قائم ہوا اور پھر اس پر مہر ثبت کر دی گئی۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 11:27:16
مہاراشٹر کے سندھو درگ ضلع واقع ایک قلعہ میں مراٹھا حاکم چھترپتی شیواجی مہاراج کا 35 فُٹ اونچا مجسمہ پیر کی صبح منہدم ہو گیا۔ ایک افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔ اس مجسمہ کی نقاب کشائی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال کی تھی۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 11:19:50
کانگریس نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت کے ذریعہ کسانوں سے متعلق کیے گئے قابل اعتراض تبصرہ پر آج سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پورے معاملے میں اپنی وضاحت پیش کرے اور کنگنا رانوت کو پارٹی سے باہر نکالے۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 11:12:33
بہار میں پُل منہدم ہونے کے واقعات لگاتار پیش آ رہے ہیں، لیکن اب ایک ایسا معاملہ سامنے آ رہا ہے جہاں پُل کا افتتاح بھی نہیں ہوا اور اس کی سڑک دھنس گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویشالی ضلع کے حاجی پور میں راماشیش چوک پر پُل پر بنی سڑک ٹوٹ گئی ہے اور اس کی تصویریں اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy