Thu, 05 Sep 2024 18:15:11
مہاراشٹر کے سانگلی کے کڑے گاؤں پہنچے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے ببر شیر کارکنوں نے تمام بی جے پی والوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے، پتنگ راؤ کدم نے ترقی کا کام کیا ہے۔ کانگریس کے ساتھ وہ پورے دل سے کھڑے رہے۔ جب اندرا گاندھی الیکشن ہار گئیں تو انہوں نے رات 2 بجے میٹنگ بلائی تھی۔‘‘
View more
Thu, 05 Sep 2024 18:12:40
ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی فضا ہے۔ اسی ضمن میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہریانہ کے بجلی کے وزیر رنجیت سنگھ چوٹالہ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 18:09:32
دہلی ہائی کورٹ نے حکم عدولی کے ایک معاملے میں ’وکی پیڈیا‘ پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت سے کہے گا کہ وکی پیڈیا کو ہندوستان میں بلاک کر دیا جائے۔ عدالت کا یہ سخت تبصرہ اے این آئی سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران آیا ہے۔جس میں عدالتی حکم پر ابھی تک وِکی پیڈیا نے عمل نہیں کیا ہے۔بتاتے چلیں کہ اس معاملے میں اے این آئی (خبررساں ایجنسی) نے وکی پیڈیا پر ہتک عزتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 17:58:57
سپریم کورٹ نے مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی اسکینڈل سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 17:55:46
جھارکھنڈ میں کانسٹیبل بھرتی کی دوڑ کے دوران 12 امیدواروں کی جان چلی جانے کے بعد ریاستی حکومت نے اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ریاست کی ہیمنت سورین حکومت نے کانسٹیبل بھرتی کے عمل میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اب امیدواروں کو 10 کلومیٹر دوڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 17:51:46
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اسی ضمن میں شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے بارے میں بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دل میں جو چہرہ ہے، وہی وزیر اعلیٰ بنے گا لیکن یہ واضح ہے کہ ایم وی اے کو اکثریت مل رہی ہے۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 17:49:10
کولکاتا کے آر جی کر اسپتال میں گزشتہ ماہ پیش آئے مبینہ عصمت دری اور قتل کیس کی متاثرہ کے اہل خانہ دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ اسپتال میں احتجاج میں شامل ہوئے اور کولکاتا پولیس پر جلد بازی میں لاش کی آخری رسومات ادا کر کے معاملے کو دبانے کا الزام لگایا۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 17:44:35
سپریم کورٹ نے بدھ کو اتراکھنڈ کے وزیر جنگلات اور دیگر لوگوں کی رائے کو نظر انداز کرتے ہوئے انڈین فاریسٹ سروس کے افسر راہل کی بطور ڈائرکٹر راجا جی ٹائیگر ریزرو تقرری کیے جانے پر وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 17:40:24
مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ ریاستی سیکرٹریٹ نبنا تشریف لائی تھیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy