Sat, 07 Sep 2024 13:43:01
بھٹکل سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں گیارہ دن تک منایا جاتا ہے۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 12:45:04
وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ برپا کیا۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 12:40:30
مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار کافی دھیمی تھی اگر رفتار تیز ہوتی تو حادثہ کافی بڑا ہو سکتا تھا۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 12:36:42
آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی 'سوئیگی' (Swiggy) کے ایک سابق ملازم پر 33 کروڑ روپے کے گھوٹالے کے الزام کا حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 12:33:29
مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا بل میں عصمت دری کے معاملات میں سخت سزا کا تعین کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 12:29:35
دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح کرتا ہے۔ جیل میں غیر فطری حالات میں موت کی صورت میں قیدیوں کے لواحقین کو معاوضے کی فراہمی انسانی حقوق کو مضبوط کرنے کی جانب
View more
Sat, 07 Sep 2024 12:22:13
بی جے پی کے بعد اب کانگریس نے بھی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اپنی امیدواروں کی پہلی فہرست میں 31 امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ ان 31 امیدواروں میں کانگریس نے پانچ خواتین اور تین مسلم رہنماؤں کو ٹکٹ دیا ہے۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 12:12:49
بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 11:46:08
مہاراشٹرااورگجرات میں بارش کا سلسلہ ہنوز جای ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے گجرات کے بیشتر علاقوں میں آج سنیچر کو بھی موسلادھار بارش کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو وسطی مہاراشٹرا سمیت کوکن اورگوا میں 7 سے 9 ستمبر کے دوران بھاری بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش میں 8 سے 9 ستمبر تک اور تلنگانہ میں 9 سے 10 ستمبر تک الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کے امکانات
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy