Sat, 07 Sep 2024 11:32:31
مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش نے پریس کانفرنس کے دوران عوام سے وعدہ کیا کہ ’’میں آپ کی امیدوں پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی۔‘‘
View more
Sat, 07 Sep 2024 11:28:31
عدالت عظمیٰ نے 6 ستمبر کو ’ایگزٹ پول‘ کو کنٹرول کرنے سے متعلق مفاد عامہ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے اسے خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اسے سیاسی مفاد عرضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومت چلنے دیں اور الیکشن کے فسانہ کو بند کریں۔ بی ایل جین کے ذریعہ داخل اس عرضی پر چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے سماعت کی۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 11:25:21
بہار کے بیگوسرائے ضلع میں جمعہ کے روز بکری چوری کے الزام میں دو نوجوانوں کا ہاتھ پیر باندھ کر بری طرح پیٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے جبکہ دوسرے کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بھاگنے کے سبب بائک حادثہ میں ایک ملزم زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت ہو گئی۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 11:17:23
بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈران و کارکنان کا بڑی تعداد میں کانگریس میں شامل ہونا جاری ہے۔ آج کانگریس کے لیے وہ لمحہ انتہائی خوش کن تھا جب بی جے پی اور عآپ سے جڑے 72 وکلاء نے آئین کو بچانے کے لیے کانگریس صدر کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کی کوششوں سے متاثر ہو کر کانگریس کا دامن تھام لیا۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 11:11:02
عالمی شہرت یافتہ خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ اور ان کے ساتھی مرد پہلوان بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ہریانہ اسمبلی انتخاب سے عین قبل ان دونوں کھلاڑیوں کی کانگریس میں شمولیت بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ ونیش پھوگاٹ ہریانہ اسمبلی انتخاب میں قسمت آزمائی بھی کریں گی، جبکہ بجرنگ پونیا نے پہلے ہی عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ ظاہر کیا ہے۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 11:06:46
انڈین نیشنل کانگریس نے سیبی کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ پر ایک نیا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ مادھبی پوری نے 2018-19 کے دوران اپنی ایک جائیداد ممبئی کی ایک ایسی کمپنی کو کرائے پر دی، جو سیبی کے زیر تفتیش ہے۔ یہ سنسنی خیز انکشاف کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
View more
Sat, 07 Sep 2024 06:03:45
موجودہ تعلیمی سال میں پوسٹ میٹرک اور میرٹ - کم - مینس تعلیمی وظیفہ (اسکالرشپ) کے لئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں
View more
Sat, 07 Sep 2024 05:55:59
بحیرہ عرب میں اٹھنے والی تیز لہروں کی وجہ سے ملپے کی ایک ماہی گیر کشتی بھٹکل کے قریب ساحل پر چٹان کے تودوں سے ٹکرا گئی جس سے کشتی کو خاصہ نقصان پہنچا ہے۔
View more
Fri, 06 Sep 2024 19:38:26
اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy