Thu, 05 Sep 2024 12:12:05
حکومت کے زیر غور وقف (ترمیمی) بل٢٠٢٤ جس کی ملک بھر کے مسلمان مخالفت کررہے ہیں اور اس کی مجوزہ ترامیم کو غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیا جارہا ہے، اس متنازعہ بل کو لے کر بھٹکل کی مختلف گلف جماعتوں پر مشتمل بھٹکل رابطہ سوسائٹی کی جانب سے بھی سخت مخالفت کی گئی ہے اور اسے بھارت کے آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کی ضمانت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 11:14:13
آج ٹیچرس ڈے کے موقع پر ریاستی حکومت کی طرف سے کنداپور سرکاری پی یو کالج کے پرنسپل رام کرشنا بی جی کو جو بیسٹ پرنسپل کا ایوارڈ دیا جانے والا تھا اسے ترقی پسند گروپوں اور دیگر سماجی حلقوں کے اعتراضات کو دیکھتے ہوئے روک لیا گیا ہے ۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 11:12:02
ڈسٹرکٹ چیف اینڈ سیشنس کورٹ نے شادی سے انکار پر اپنی معشوقہ کا قتل کرنے والے مجرم کو 25 ہزار جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا سنائی ۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 10:55:58
اسرائیل کا غزہ پر حملہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں معصوموں کی ہلاکت کا سلسلہ بھی نہیں تھم رہا۔ اس درمیان ہندوستانی سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ عرضی (پی آئی ایل) داخل کر مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی کمپنیوں کے ذریعہ اسرائیل کو اسلحہ دینے سے روکا جائے۔ عرضی دہندگان نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ لڑ رہے اسرائیل کو اسلحہ اور فوجی مواد دینے والی ہندوستانی کمپنیوں کا لائسنس رد کیا جائے اور نئ
View more
Thu, 05 Sep 2024 10:53:23
انڈین اوورسیز کانگریس چیف سیم پترودا نے راہل گاندھی اور ان کے والد راجیو گاندھی کو ایک بہترین پالیسی ساز اور مفکر قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں لیڈران ہندوستانی نظریات کے محافظ ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی کے اندر مستقبل میں وزیر اعظم بننے کی سبھی خوبیاں موجود ہیں۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 10:51:11
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور این سی پی (ایس پی) چیف شرد پوار نے بدھ کے روز کولہاپور میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر وزیر اعلیٰ چہرہ پر اپنی رائے میڈیا کے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخاب سے قبل مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کو وزیر اعلیٰ عہدہ کا چہرہ اعلان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا، اس سلسلے میں فیصلہ انتخابی نتائج برآمد ہونے کے بعد کی
View more
Thu, 05 Sep 2024 10:47:14
تنازعات میں پھنسی ہوئیں سابق زیر تربیت آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب خبر سامنے آ رہی ہے کہ دہلی پولیس نے دہلی ہائی کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ پیش کر دی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس رپورٹ میں دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ پوجا کھیڈکر نے جو معذوری سے متعلق دستاویزات جمع کرائے تھے، وہ جانچ میں فرضی نکلے ہیں۔
View more
Thu, 05 Sep 2024 10:42:53
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ چین سے بے قابو درآمدات گھریلو سطح پر ’قہر‘ برپا کر رہا ہے۔ انھوں نے مودی حکومت پر ملک کی علاقائی سالمیت اور معاشی خوشھالی کو چین کے ذریعہ پہنچائے جا رہے نقصان پر ’سوچی سمجھی خاموشی‘ اور ’عدم سرگرمی‘ بنائے رکھنے کا الزام عائد کیا۔ جئے رام رمیش نے الزام لگایا کہ بے قابو چینی درآمدات اور ’ڈمپنگ‘ پر حکومت ہند کا رد عمل ’بکھرا‘ ہوا ہے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 19:24:20
دہلی کی ایک عدالت نے اولڈ راجندر نگر میں سول سروسز کی تیاری کرنے والے 3 طلباء کی ایک کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں ڈوب کر ہونے والی موت کے معاملے میں گرفتار 6 ملزمان کو بدھ کے روز 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ رپورٹ کے مطابق، ایڈیشنل چیف جیوڈیشل مجسٹریٹ نشانت گرگ نے ابھیشیک گپتا، دیشپال سنگھ، تجندر سنگھ، ہروندر سنگھ، سربجیت سنگھ اور پرویندر سنگھ کو 18 ستمبر تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy