Wed, 04 Sep 2024 10:48:30
مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے بڑی کارروائی کی ہے۔ مغربی بنگال کے محکمہ صحت نے آخر کار آر جی کار کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو معطل کر دیا ہے۔ انہیں مغربی بنگال میڈیکل کونسل سے بھی معطل کر دیا گیا ہے۔پیر کو سی بی آئی نے آر جی کار اسپتال میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں سندیپ گھوش سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 10:42:17
راجستھان ہائی کورٹ نے منگل کو عصمت دری کے ایک کیس میں قصوروار قرار دئے جانے کے بعد جودھ پور سینٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے خود ساختہ سنت آسارام باپو کی پیرول میں پانچ دن کی توسیع کر دی، تاکہ وہ پونے کے مضافات میں واقع ایک آیوروید اسپتال میں علاج کرا سکے۔
View more
Wed, 04 Sep 2024 10:38:51
مغربی بنگال اسمبلی میں آج زنا یعنی عصمت دری مخالف ’اپراجیتا بل‘ اتفاق رائے سے پاس ہو گیا۔ ریاست کے وزیر قانون ملئے گھٹک نے اس بل کو پیش کیا جو 2 گھنٹے کی بحث کے بعد ایوان سے پاس ہو گیا۔ حزب مخالف لیڈر سویندو ادھیکاری نے اس بل میں کچھ ترمیم کی تجویز رکھی جس پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یقین دلایا کہ مطالعہ کے بعد اس پر غور کیا جائے گا۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 21:25:43
بھٹکل تعلقہ کے مشہور سیاحتی مرکز مرڈیشور میں جسم فروشی کا کاروبار چلائے جانے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کاروار پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے بستی مکی علاقے میں نیشنل ہائی وے پر واقع ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا اور تفتیش کے لئے دو افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 20:56:55
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) کرناٹک کے لیے 28-2025 کی چار سالہ میعاد کے لئے ریاستی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کے انتخابات بروز اتوار ایکم ستمبر 2024 کو اُڈپی کے صالحات کیمپس میں منعقد ہوئے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 19:32:44
آندھرا پردیش میں مسلسل بارش کے بعد کچھ علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، لہذا ہندوستانی بحریہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ بحریہ کے مطابق یہاں ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹرز (اے ایل ایچ) تعینات کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، بحریہ کی مدد سے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے 22 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 19:16:31
بھٹکل میں کل بدھ کو صبح دس بجے سے دوپہر بارہ بجے تک الیکٹری سٹی نہیں رہے گی۔اس بات کی اطلاع بھٹکل ہیسکام کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 19:14:53
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی جب شروعات ہوئی تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستانی ٹیم اپنی ہی زمین پر ایک بھی ٹیسٹ نہیں جیت پائے گی۔ آج دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلہ دیش نے 6 وکٹ سے جیت حاصل کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 19:10:19
اتر پردیش کے 69000 اساتذہ کی بھرتی کے معاملے میں ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے امیدواروں راجدھانی لکھنؤ میں احتجاج کیا۔ دریں اثنا، مظاہرین نے یوپی کے وزیر آشیش پٹیل، مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل رہائش گاہوں اور انوپریہ پٹیل ان کی پارٹی (اپنا دل سونے لال) کی کے باہر زبردست نعرے بازی کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy