Tue, 24 Sep 2024 11:34:11
کانگریس نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو گوتم اڈانی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کچھ اہم شواہد پیش کیے ہیں۔ پارٹی نے انگریزی نیوز پورٹل ’اسکرول ڈاٹ اِن‘ کی ایک رپورٹ کا حوالہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیا ہے، جس میں پی ایم مودی کے بیرون ممالک دوروں اور ان ممالک سے اڈانی کو ملنے والے پروجیکٹس کا ذکر ہے۔ اس کے ساتھ کانگریس نے تبصرہ کیا ہے کہ ’’نریندر مودی اڈانی کے ایجنٹ کی طرح کام ک
View more
Tue, 24 Sep 2024 11:28:46
اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے بتایا کہ یہ حملے جنوبی لبنان اور بیکا وادی کے علاقوں پر مرکوز تھے، اور دعویٰ کیا
View more
Tue, 24 Sep 2024 11:24:58
راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ہریانہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ ریاست میں پارٹی کی یکطرفہ جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ہریانہ اسمبلی انتخاب کے بارے میں پوچھے جانے پر گہلوت نے یہ بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہریانہ انتخاب میں کانگریس کی جیت ہو رہی ہے، یہ جیت یکطرفہ ہونے والی ہے۔ ریاست میں اچھا ماحول ہے۔‘‘
View more
Tue, 24 Sep 2024 11:20:15
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم آج (پیر) ختم ہو چکی ہے۔ اس مرحلے میں 25 ستمبر کو 26 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ راجوری، پونچھ، ریاسی، گاندربل، سری نگر اور بڈگام اضلاع کے حلقوں میں ہونے والے اس مرحلے میں 239 امیدوار میدان میں ہیں، اور بدھ کے روز 25.78 لاکھ سے زیادہ ووٹرز ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
View more
Mon, 23 Sep 2024 21:55:09
کنداپور کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں بھٹکل کا ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت موسیٰ نگر کے رہائشی 49 سالہ محمد ناصر صدیقہ (گھاٹی) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Mon, 23 Sep 2024 19:09:26
شہر کے پولیس تھانے میں ایک خاتون کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق سائبر پولیس کے بہروپ میں فریب کاروں نے اس کے کھاتے سے 8.87 لاکھ روپے اڑا لیے ۔
View more
Mon, 23 Sep 2024 19:02:34
ودھان پریشد میں کانگریس پارٹی کے رکن بی کے ہری پرساد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گزشتہ پچیس برس کے عرصے میں ریاست میں زمینوں کے غیر قانونی معاملات کی جانچ سپریم کورٹ کے جج سے کروائی جائے تا کہ عوام کو پتہ چلے کہ کون کون اور کس حد تک غیر قانونی معاملات میں ملوث ہے ۔
View more
Mon, 23 Sep 2024 18:55:48
یوم جمہوریت کے موقع پر وزیر اعلیٰ سدا رامیا کی قیادت والی حکومت نے بیدر سے چامراج نگر تک ریاست گیر پیمانے پر انسانی زنجیر بنانے کا جو منصوبہ بنایا تھا، وہ کامیابی سے ہمکنار ہوا اور اس تاریخی انسانی زنجیر کا تذکرہ لندن کے ورلڈ بک آف ریکارڈس میں شامل کیا گیا ۔
View more
Mon, 23 Sep 2024 17:58:06
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے پیر کے روز حکومتی بی جے پی کی یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "سب سے کمزور لوگ ہی 'انکاؤنٹر' کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش کی بیدار عوام نے جس طرح لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دی ہے، بی جے پی والے اسی کا انتقام لے رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy