کمار سوامی کی بھٹکل تنظیم میں مسلمانوں سے ملاقات؛ کہا،اس بار غیر مسلموں کے 20 ہزار ووٹ نہیں دلائے تو سیاست سے کنارہ کش ہوجائوں گا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th March 2018, 10:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے | ریاستی خبریں |

 بھٹکل:17/ مارچ (ایس اؤنیوز) اس بار بھٹکل کے جے ڈی ایس اُمیدوار کو غیر مسلموں کے  20 ہزار ووٹ دلانا میری ذمہ داری ہے، آپ عنایت اللہ شاہ بندری کے ساتھ تعائون کیجئے،  اور گذشتہ انتخابات کی طرح  اس بار بھی عنایت اللہ شاہ بندری کے حق میں  فیصلہ سنایئے،  میں یقین دلاتا ہوں  کہ  گذشتہ انتخابی موقع پر جو بھول چوک  ہوئی تھی، اس بار نہیں ہوگی، یہ بات جے ڈی ایس کے ریاستی صدر اور کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ کماراسوامی نے کہی۔ وہ یہاں بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم میں تنظیم کے اراکین انتظامیہ اور بھٹکل اسمبلی حلقہ کی مختلف جماعتوں کے ذمہ داروں سے مخاطب تھے۔کماراسوامی نے پورے وثوق کے ساتھ کہا کہ اگر اس بار میں عنایت اللہ شاہ بندری کے حق میں غیر مسلموں کے  15 سے 20 ہزار ووٹ نہیں دلائے تو  میں سیاست سے کنارہ کش ہوجائوں گا۔ انہوں نے میٹنگ میں موجود مختلف جماعتوں کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ پرانی باتوں کو بھول جائیں اور  اس بارعنایت اللہ شاہ بندری کے حق میں فیصلہ سنائیں۔

کماراسوامی نے واضح کیا کہ بی جے پی کے ساتھ مفاہمت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کے تمام گھوٹالوں کا انہوں نے ہی پردہ فاش  کیا   تھا۔کماراسوامی نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی  کی نیّا ڈبونے کے لئے کانگریس نے کچھ نہیں کیا، جو کچھ کیا ہم نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ   اُترپردیش میں اکھلیش یادو اور مایاوتی  کو  ایک کرنے کےپیچھے  اُن کا ہاتھ ہے، مزید کہا کہ ہم صرف کرناٹک میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں بی جے پی  کو  حکومت سے بے دخل کرنے کے لئے  کام کررہے ہیں۔ تمام سیکولر پارٹیاں  بی جے پی کے خلاف  متحد ہورہی ہیں اور ہم  اس پر  پوری قوت کے ساتھ کام کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں آپ نے مجھ پر دبائو ڈالا تھا کہ عنایت اللہ شاہ بندری کو ٹکٹ دیں، اس بار میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ تمام مسلمان پھر ایک بار سوچیں  اور صحیح فیصلہ کریں۔

میسور کے رکن پارلیمان  اور دوسرے بی  جے پی لیڈران ریاست میں  اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، مگر کانگریس سرکار  اُن کے خلاف کچھ نہیں کررہی ہے۔ اگر میری سرکار ہوتی تو میں ایسوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری سرکارہوتی تو میں امت شاہ کو کرناٹک میں داخل ہونے بھی نہیں دیتا تھا، مگر ایسا کام کرنے کی کانگریس میں ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے ساحلی علاقوں میں حالیہ  ہونے والے  مختلف واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کو روکنے میں کانگریس نے کسی بھی طرح کے سخت قدم نہیں اُٹھائے۔

خیال رہے کہ ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر جنتا دل سکیولر (جے ڈ ی ایس) پوری سرگرمی کے ساتھ تیاریوں میں جٹ گئی ہے اور جےڈی ایس چیف کماراسوامی خود مختلف حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام الناس سے جے ڈی ایس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔

اسی طرح کی اپیل کرنے آج 17مارچ بروز سنیچر کو کماراسوامی بھٹکل پہنچے تھے انہوں نے سب سے پہلے مسلمانوں کے قومی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم پہنچ کر تنظیم کے اراکین انتظامیہ سمیت بھٹکل اسمبلی حلقہ کی مختلف جماعتوں کے ذمہ داران سے کھل کر گفتگو کی۔ 

پروگرام کا آغاز مولوی عزیر الرحمن رکن الدین ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، تنظیم کی سیاسی پینل کے کنوینر مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے جے ڈی ایس سمیت مختلف جماعتوں کے ذمہ داران کا استقبال کیا، تنظیم جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے تنظیم کا مختصر تعارف پیش کیا، جس کے بعد سیاسی پینل کے رکن اور تنظیم کے سابق صدر جناب سید محی الدین برماور نے بھٹکل اسمبلی حلقہ کے مسلمانوں کے خدشات اور گذشتہ انتخابات میں بھٹکل میں جے ڈی ایس کے ہار کی وجوہات سے کماراسوامی کو آگاہ کرایا۔

جناب سید محی الدین برماور نے واضح کیا کہ گذشتہ انتخابات کے دوران تنظیم نے جے ڈی ایس امیدوار کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے جان توڑ کوشش کی تھی ، مگر تنظیم کے 25ہزار ووٹوں کے علاوہ دیگر کسی کا کوئی ووٹ جے ڈی ایس امیدوار کو نہیں ملا، انہوں نے کہا کہ اگر غیر مسلموں کے صرف 15ہزار بھی ووٹ ملتے تو جے ڈی ایس کا اُمیدوار جیت درج کرلیتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مرتبہ بھی جے ڈی ایس کو دیگر طبقات کے ووٹ ملنے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔جناب سید محی الدین برماور نے یہ بھی  کہا تھا کہ مسلمان چاہتے ہیں کہ یہاں کسی بھی حال میں مسلمانوں کے ووٹوں سے بی جے پی کو فائدہ نہ پہنچے، مگر مسلمانوں میں یہ خدشہ پایا جاتا ہے کہ ریاست میں جے ڈی ایس بی جے پی سے ہاتھ ملاسکتی ہے اور جیسے پہلے کیا تھا، اُسے دوبارہ دُہراکر بی جے پی کو مضبوط کرسکتی ہے، اس خدشہ کے پیش نظر بھی مسلمان جے ڈی ایس کو منتخب کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کی طرف سے کچھ دن پہلے بھٹکل اور ہوناور جماعتوں کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی اور تمام اُمور پر غور کیا گیا تھا تو زیادہ ترجماعتوں نے جے ڈی ایس کو چھوڑ کر دوسرے سکیولر پارٹیوں کی حمایت کرنےکی صلاح دی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ تنظیم اس مرتبہ جے ڈی ایس کے حق میں فیصلہ کرے گی یا کسی دوسری سیکولر پارٹی کے ساتھ تعائون کرے گی۔

مگر کماراسوامی نے یقین دلایا کہ جو پہلے ہوا تھا، وہ اس بار نہیں ہوگا۔اس موقع پر دیگر دو ایک لوگوں نے بھی اپنے خدشات پیش کئے جس پر کماراسوامی نے  تسلی بخش جوابات دئے۔

 رکن اسمبلی مدھو بنگارپا، ودھان سبھا معاون اسپیکر مری تپے گوڈا، جے ڈی ایس راجیہ سبھا امیدوار فاروق باوا، جے ڈی ایس اقلیتی شعبہ کے صدر سید محی الدین الطاف ، ضلعی صدر بی آرنائک، بھٹکل امیدوار عنایت اللہ شاہ بندری ، تنظیم کےجنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری سمیت کافی ذمہ داران موجود تھے۔ میٹنگ کی صدارت تنظیم کے نائب صدر جناب جعفر محتشم نے کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...