لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 6th May 2024, 12:35 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 5/ مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

انتخابات کے تیسرے مرحلے میں وزیر داخلہ امیت شاہ، جیوتیرادتیہ سندھیا، شیوراج سنگھ چوہان، دگ وجے سنگھ، ڈمپل یادو، سپریا سولے سمیت کئی بڑے لیڈروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔اب تک ملک میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کی 102 سیٹوں پر 19 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد 26 اپریل کو دوسرے مرحلے میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ جس کے بعد اب تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ جس کے بعد چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

تیسرے مرحلے کے لیے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں نے پورے جوش و خروش سے انتخابی مہم چلائی۔ الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے ووٹر بیداری مہم کے کئی پروگرام چلا رہا ہے ۔تیسرے مرحلے میں 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی، جس میں بہار کی پانچ، مدھیہ پردیش کی نو، آسام کی چار، چھتیس گڑھ کی سات، کرناٹک کی 14، گوا کی دو، گجرات کی 25، گجرات کی 11 سیٹیں شامل ہیں۔ مہاراشٹر سے 11، اتر پردیش سے دس، بنگال سے چار اور دمن اور دیو سے دو سیٹیں شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...

راہل گاندھی بہت اچھے وزیر اعظم بن سکتے ہیں، کیونکہ وہ ملک کی گہرائیوں کو سمجھتے ہیں: پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک میڈیا ادارہ کو انٹرویو دیتے ہوئے راہل گاندھی کے تعلق سے کئی اہم باتیں سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی ہندو مذہب سے متعلق مباحثہ میں راہل گاندھی کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔ ایسا اس لیے ...

آئین تبدیل کرنے کا بی جے پی کا خفیہ ایجنڈہ ہے ؛ کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ آر ایس ایس آئین کو مکمل طور پر تسلیم نہیں کرتا

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ نے کانگریس دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہاکہ بی جے پی آئین کو تبدیل کرنے کا خفیہ ایجنڈہ چلا رہی ہے۔ بی جے پی ملک میں نیا آئین نافذ کرنے کی مکروہ کوشش میں ہے، یہی وجہ ہے کہ ۱۹۵۰ءسے آر ایس ایس نے ہندوستانی آئین کو مکمل طورپر تسلیم ...

اروند کیجریوال نےکہا کہ اپنے تمام ساتھیوں کیساتھ بی جے پی دفتر آرہا ہوں جسے گرفتار کرنا ہے کرلو

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال  بی جے پی کی دھمکیوں ، گرفتاریوں اور مسلسل کارروائیوں سے اس قدر تنگ آگئے ہیں کہ وہ اب جنگ پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

دہلی میں درجۂ حرارت 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا اور دہلی میں 14 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔