گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

Source: S.O. News Service | Published on 6th May 2024, 7:46 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو،6 / مئی (ایس او نیوز) ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔
    
گرمی کی لہر چلنے کے امکانات کے تحت جن اضلاع کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ان میں باگلکوٹ، بیلگاوی، دھارواڑ، ہاویری اور کوپل شامل ہیں ۔ جبکہ 7 مئی کو جن 14 حلقوں میں لوک سبھا کے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں وہاں کے لئے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
    
الیکشن کمیشن نے ان علاقوں کے پولنگ سینٹرس گرمی کی شدت سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کیے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ ووٹرس باہر نکل کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں ۔ ان پولنگ سینٹروں میں خیموں کی سہولت ، اضافی پنکھے ، کرسیاں ، پینے کے پانی کا انتظام اور ضرورت پڑنے پر کام آنے کے لئے ایمبولینس، نیم طبی اور نرسنگ عملہ، آشا ورکرس وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ 
    
جن 14 حلقوں میں 7 مئی کو پولنگ ہو رہی ہے ان میں چکوڈی، بیلگام، باگلکوٹ، گلبرگہ، بیجاپور، رائچور، بیدر، کوپل، بیلاری، ہاویری، دھارواڑ، شمیوگہ، داونگیرے اور اتر کنڑا شامل ہیں جہاں 28,269 پولنگ اسٹیشنوں میں 2,59,52958 ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...