مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 6th May 2024, 11:42 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔ اس سے قبل کانگریس مودی حکومت سے پرجول کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کرچکی ہے مگر کوئی کارروائی نہیں  کی گئی۔ اس بیچ پرجول کے مظالم کا شکار ہونےوالے مزید 3خواتین اس معاملے کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی میں  پیش ہوئی ہیں۔ ریاستی حکومت نے اتوار کو وعدہ کیا کہ وہ پرجول کی تمام متاثرہ خواتین کی مالی مدد کرے گی۔ 

مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کو پرجول ریونا کا ساتھ دینے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں  خاموش رہنے کے بجائے خاموشی توڑنی چاہیے اورملزم کو جرمنی سے لا کر کرناٹک حکومت کے حوالے کرنا چاہیے۔ لامبا نے اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ ریونا کو مودی کی حمایت ملتی رہی ہے۔ وہ ان کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ بی جے پی کو بھی ان کی بداعمالیوں کا علم تھا، اس لیے مودی کو اپنی خاموشی توڑ کر ریونا کو واپس لاکر سخت سزا دلانی چاہیے۔ ‘‘انہوں نے کہاکہ’’وزیر اعظم جی خاموشی توڑیئے۔ جب تک آپ پرجول ریونا کو جرمنی سے واپس لا کر کرناٹک حکومت کے حوالے نہیں کریں گے، اس وقت تک مہیلا کانگریس ملک کے کونے کونے سے آواز اٹھاتی رہے گی۔ 

الکا لامبا نے حیرت کااظہار کیا کہ پرجول ریونا کے معاملے میں بہبود ِ خواتین و اطفال کی وزیر اسمرتی ایرانی اور قومی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما خاموش ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ ’’آج ملک کی نصف آبادی اسمرتی ایرانی اور ریکھا شرما سے اپنی خاموشی توڑنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ‘‘ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی اس پورے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے بھی کرناٹک حکومت کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ 

اس دوران پرجول ریوناکے ذریعہ جنسی استحصال کا شکار ہونےوالی مزید 3خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ سنیچر کی شام پرجول کے والد ایچ ڈی ریونا کی گرفتاری کے بعدمذکورہ خواتین نے تفتیش کاروں سے رابطہ کرنے کی ہمت کی۔ ان کے بیانات جلد کئے جاسکتے ہیں۔ اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔ پرجول ریونا کے 2 ہزار 900 ویڈیو سامنے آئے ہیں   جس میں  متاثرہ خواتین کی تعداد بڑی تعداد ہے۔ 

امید کی جارہی ہے کہ والد کی گرفتاری کے بعد پرجول ریونا جلد وطن واپس آکر حکام کے سامنے ہتھیار ڈال سکتے ہیں۔ سی بی آئی کے توسط سے ایس آئی ٹی نےان کےخلاف بلوکارنر نوٹس جاری کروادیاہے۔ ایس آئی ٹی کی ایک ٹیم پرجول ریونا کی سرگرمیوں کے بارے میں جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر پہلے ہی بیرون ملک روانہ ہو چکی ہے۔ ٹیم مقامی ایجنسیوں اور سی بی آئی کے ساتھ مل کر اسے گرفتار کرنے کی کوشش کری گی۔ بتایا جارہاہے کہ وہ کچھ دن قبل ہنگری کا دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں   تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...

راہل گاندھی بہت اچھے وزیر اعظم بن سکتے ہیں، کیونکہ وہ ملک کی گہرائیوں کو سمجھتے ہیں: پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک میڈیا ادارہ کو انٹرویو دیتے ہوئے راہل گاندھی کے تعلق سے کئی اہم باتیں سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی ہندو مذہب سے متعلق مباحثہ میں راہل گاندھی کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔ ایسا اس لیے ...

آئین تبدیل کرنے کا بی جے پی کا خفیہ ایجنڈہ ہے ؛ کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ آر ایس ایس آئین کو مکمل طور پر تسلیم نہیں کرتا

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ نے کانگریس دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہاکہ بی جے پی آئین کو تبدیل کرنے کا خفیہ ایجنڈہ چلا رہی ہے۔ بی جے پی ملک میں نیا آئین نافذ کرنے کی مکروہ کوشش میں ہے، یہی وجہ ہے کہ ۱۹۵۰ءسے آر ایس ایس نے ہندوستانی آئین کو مکمل طورپر تسلیم ...

اروند کیجریوال نےکہا کہ اپنے تمام ساتھیوں کیساتھ بی جے پی دفتر آرہا ہوں جسے گرفتار کرنا ہے کرلو

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال  بی جے پی کی دھمکیوں ، گرفتاریوں اور مسلسل کارروائیوں سے اس قدر تنگ آگئے ہیں کہ وہ اب جنگ پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

دہلی میں درجۂ حرارت 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا اور دہلی میں 14 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...