بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

Source: S.O. News Service | Published on 6th May 2024, 11:33 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر تنقید ہونے لگی تھی مگر الیکشن کمیشن نے 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی خود اس کا نوٹس لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ 

کانگریس نے ’ایکس‘ پرکرناٹک بی جے پی کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے اس ویڈیو کے تعلق سے الیکشن کمیشن سے بی جے پی صدر جے پی نڈا، پارٹی کے سوشل میڈیاانچارج امیت مالویہ اور کرناٹک بی جے پی صدر بی وائی وجیندر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں  کارٹون کی شکل میں  وہی مفروضہ پیش کیا گیا جس کو مودی اور بی جے پی کے دوسرے لیڈر عوامی ریلیوں   میں مسلسل دہرا رہے ہیں۔ ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھونسلے میں  تین انڈے رکھے ہوئے ہیں  لیکن راہل گاندھی اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدا رمیا کی شکل والےکارٹونی کردار ایک اور بڑا انڈہ اس گھونسلے میں لاکر رکھ دیتے ہیں۔ پہلے سے رکھے انڈوں  پر ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سی لکھا ہوا ہےجبکہ راہل اور سدا رمیاکے کردا رجو سب سے بڑا انڈہ رکھتے ہیں اس پر مسلمان لکھا ہوا ہے۔ 

جب اس انڈے میں  سے چوزہ نکلتا ہے تو اس کے سرپر ٹوپی اور داڑھی دکھائی گئی اوراس کو سائز میں بھی دیگر 3 انڈوں کے چوزوں سے بڑا دکھایا گیاہے۔پھر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہل گاندھی داڑھی اور ٹوپی والے چوزے کے منہ میںفنڈ ڈال رہے ہیں جبکہ 3 چوزے کھانے کیلئے بلبلارہے ہیں۔اس کے بعد داڑھی اور ٹوپی والا چوزہ کافی بڑا ہوجاتا ہے اور دلت ،قبائل اور اوبی سی والے چوزے ویسے ہی رہ جاتے  ہیں۔ یہ ویڈیو نہ صرف بی جے پی کی مسلمانوں سے شدید نفرت ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ پوری طرح سے نسل پرستانہ اورقابل اعتراض بھی ہے۔کانگریس نے چیف الیکٹورل آفیسر کوخط لکھ کراس کی طرف توجہ دلائی ہےا ورکہا ہےکہ یہ ویڈیو  دشمنی، نفرت اور بد نیتی کا احساس پیدا کرنے کی نیت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس پر سوشل میڈیا پربھی کافی تنازع ہو رہا ہے،تاہم خبر لکھے جانے تک بی جے پی نے اس کو نہیں  ہٹایا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

دہلی میں درجۂ حرارت 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا اور دہلی میں 14 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔