بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

Source: S.O. News Service | Published on 6th May 2024, 7:50 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 6 / مئی (ایس او نیوز) کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔
    
حزب اختلاف کے قائد اشوک نے اغواء کے الزام میں پرجول کے والد ایچ ڈی ریونّا کی گرفتاری کی بھی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف کڑی کارروائی ہونی چاہیے ۔ پرجول ریونّا اگر انتخاب جیت جاتا ہے تو اس کی پارٹی کو اس کے خلاف کڑی کارروائی کرنی چاہیے ۔ ہم بھی اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ۔
    
آر اشوک نے کہا کہ انتخاب جیتنے کی صورت میں پرجول این ڈی اے سے رکن پارلیمان رہے گا یا جنتا دل ایس کا رکن پارلیمان رہے گا، اس تعلق سے ابھی بات واضح نہیں ہے ۔ ہم ہائی کمانڈ سے اس معاملے پر وضاحت معلوم کریں گے ۔ 
    
جے ڈی ایس اور بی جے پی کے اتحاد پر پرجول اور ایچ ڈی ریونّا جنسی اسکینڈل کے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر آر اشوک نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کمارا سوامی اور امیت شاہ کے درمیان کیا باتیں ہوئی ہیں ۔ اتحاد جو ہوا ہے وہ مرکزی سطح پر ہوا ہے ۔ اتحاد کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں فیصلہ کرنا ہمارے بڑوں کا کام ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بینگلورو سے مینگلور، مرڈیشور اور کاروار کے درمیان چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ

ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق میسورو ڈیویژن کے سیکشن میں وائی ڈی کے - کے جی وی ایل سکیشن میں مٹی کھسک  کر ریلوے ٹریکس پر گرنے کی وجہ سے اس روٹ پر کچھ  ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں

کرناٹک حکومت نے رام نگرکا نام بدل کر بنگلورو ساؤتھ ضلع رکھنے کا فیصلہ کیا

 کرناٹک کی کابینہ نے جمعہ کو پڑوسی رام نگر ضلع کا نام بدل کر ’بنگلورو ساؤتھ‘کرنے کا فیصلہ کیا۔ضلع کا نام تبدیل کرنے کی تجویز جس میں رام نگر، ماگڈی، کنکا پورہ، چننا پٹنہ اور ہروہلی تعلقہ شامل ہیں، حال ہی میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعلیٰ ...

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...