Sun, 03 Jul 2016 17:44:55
باغیوں کے زیرقبضہ ایک علاقے پر شام کی سرکاری فورسز کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کے نتیجے میں کم ازکم30افرادہلاک ہو گئے ہیں
View more
Sun, 03 Jul 2016 17:42:17
ترک صدر رجب طیب ایردوآن جرمن کامیڈین ژان بوئمرمان کی نظم پر مکمل پابندی کے خواہاں ہیں۔ اس نظم میں ایردوآن کے آمرانہ طرزِ حکومت کا مذاق اڑایا گیا تھا
View more
Sun, 03 Jul 2016 17:38:59
برطانوی دارالحکومت لندن کے ہزاروں شہریوں نے آج برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج کے خلاف ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل تھی اور انہوں یورپی یونین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے
View more
Sun, 03 Jul 2016 17:32:45
آسٹریلیا میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سیاسی حریفوں میں سخت مقابلہ جاری ہے۔ حکمران اتحاد اور اپوزیشن کی لیبر پارٹی کے رہنماؤں نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے ضرورکیے ہیں
View more
Sun, 03 Jul 2016 17:23:49
شمالی میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں کے مشتعل ہجوم نے ایک گاؤں میں مسلمانوں کی ایک اور مسجد نذر آتش کر دی ہے۔گزشتہ نو روز میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ بودھ بلوائیوں نے روہنگیا مسلمانوں کی کسی عبادت گاہ کوآگ لگادی۔میانمار، جسے ماضی میں برما کہا جاتا تھا،
View more
Sun, 03 Jul 2016 17:19:21
ایران میں سینکڑوں صحافیوں کو ایک گمنام ایس ایم ایس موصول ہوا ہے جس کے ذریعے ان صحافیوں کو بیرون ملک دشمن اداروں سے تعلق رکھنے کے جرم سے متنبہ کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 03 Jul 2016 17:12:19
اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال بھی بحیرۂ روم کے راستے اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد پچھلے برسوں جتنی ہی ہے۔اس سے قبل خیال یہ تھا کہ ترکی اور یورپ کے مابین معاہدے کے بعد زیادہ تارکین وطن اٹلی کا رخ کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 03 Jul 2016 12:19:27
گزشتہ ہفتے یہاں ایک خاتون آئی ٹی پیشہ ور کے سنسنی خیز قتل کے سلسلے میں ترنیلویلی میں انجینئرنگ میں گریجویٹ 24سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے اور جب پولیس نے اسے گھیر لیا تو اس نے اپنی گردن کاٹ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy