ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    جے رام اور پریتھ کینیڈا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    جے رام اور پریتھ کینیڈا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    Sat, 02 Jul 2016 18:25:00 
    ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اجے جے رام اور بی سائی پریتھ نے مردسنگل زمرے میں مخالف پر جیت درج کرتے ہوئے 55000ڈالر انعامی رقم کے کینیڈا اوپن گراں پری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ یقینی کی۔سب سے سینئر جے رام نے ہم وطن ہرشیل دانی کو 47منٹ تک چلے چیلنج مقابلے میں 21-18 19-21 21-8سے شکست دی
    یورو2016:ویلز کی تاریخی فتح، فیورٹ بلجیم باہر

    یورو2016:ویلز کی تاریخی فتح، فیورٹ بلجیم باہر

    Sat, 02 Jul 2016 18:21:36 
    یورو کپ سن 2016کیدوسرے کوارٹر فائنل میں ویلز نے بلجیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔یہ پہلا موقع ہے جب ویلز نے کسی بڑے ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے
    کرکٹ بورڈ کے فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں

    کرکٹ بورڈ کے فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں

    Sat, 02 Jul 2016 18:18:42 
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کرنے میں بااختیار ہیں اور تمام فیصلے انہی کی منظوری سے ہوتے ہیں لیکن ان میں نجم سیٹھی کی ایڈوائس ضرور شامل ہوتی ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔
    سربیا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا

    سربیا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا

    Sat, 02 Jul 2016 18:11:05 
    سربیا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی سمیت پانچ افراد کو ہلاک جب کہ 20دیگر کو زخمی کر دیا۔ پولیس کی جانب سے ہفتے کے روز بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ شمالی سربیا میں پیش آیا
    ڈرون حملوں میں 64سے 116عام شہری ہلاک ہوئے،پہلی بارامریکہ نے فہرست کی جاری

    ڈرون حملوں میں 64سے 116عام شہری ہلاک ہوئے،پہلی بارامریکہ نے فہرست کی جاری

    Sat, 02 Jul 2016 18:05:49 
    امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کی حکومت کے دوران ہونے والے ڈرون حملوں میں اب تک 64سے 116عام شہری مارے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد پاکستان، یمن اور صومالیہ میں ہونے والے ڈرون حملوں میں مارے گئے جہاں امریکہ براہ راست کسی جنگ میں ملوث نہیں ہے
    بریگزٹ کے خلاف لندن میں سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

    بریگزٹ کے خلاف لندن میں سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

    Sat, 02 Jul 2016 18:02:20 
    ہفتے کے روز برطانوی دارالحکومت میں سینکڑوں افراد برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ برطانیہ میں یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے ہونے والے حالیہ ریفرنڈم نے اس موضوع پر عوام میں پائی جانے والی خلیج مزید گہری کر دی ہے
    ڈھاکا کیفے آپریشن ختم، تمام چھ مسلح حملہ آور ہلاک

    ڈھاکا کیفے آپریشن ختم، تمام چھ مسلح حملہ آور ہلاک

    Sat, 02 Jul 2016 18:00:16 
    بنگلہ دیش میں ہفتے کے روز ایک ریستوران میں موجود تمام چھ مسلح حملہ آوروں کو ہلاک کر کے 13 یرغمالیوں کو رہا کرا لیا گیا۔ ان دہشت گردوں نے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں ایک کیفے میں داخل ہو کر متعدد افراد بہ شمول غیرملکیوں کو یرغمال بنا لیا تھا
    یومِ آزادی سے قبل امریکہ بھر میں سکیورٹی سخت

    یومِ آزادی سے قبل امریکہ بھر میں سکیورٹی سخت

    Sat, 02 Jul 2016 17:58:01 
    رواں ہفتے ترکی اور بنگلہ دیش میں حملوں کے بعد چار جولائی یعنی پیر کو امریکہ کے یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے
    میانمار مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک ختم کروائے

    میانمار مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک ختم کروائے

    Sat, 02 Jul 2016 17:54:32 
    انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی ایک ایلچی نے میانمار کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف اداراہ جاتی امتیازکو ختم کرنے کو اپنی ترجیح بنائے