Mon, 24 Apr 2023 12:21:20
شیو سینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ شندے-فڑنویس کی ریاستی حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی۔ سنجے راوت جو گزشتہ دو دنوں سے جلگاؤں میں تھے آج شام ضلع کے پچورا میں یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور ایم وی اے لیڈروں کی وجرمٹھ ریلی میں شرکت کریں گے۔
View more
Mon, 24 Apr 2023 12:14:23
بجرنگ پونیا سمیت کئی پہلوانوں نے دہلی کے جنتر منتر پر دوبارہ احتجاج شروع کر دیا ہے- ساتھ ہی پہلوانوں کی جانب سے پریس کانفرنس کرکے ہڑتال کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئیں -
View more
Mon, 24 Apr 2023 12:08:11
نجاب پولیس نے بالآخر36دن بعد وارث پنجاب دے کے ڈی سربراہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے- خالصتان کے حامی کو پولیس نے موگا کے گردوارہ سے تحویل میں لینے کے بعد گرفتار کیا -
View more
Mon, 24 Apr 2023 12:00:49
کانگریس نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے پر جموں و کشمیر کے اس وقت کے گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ انکشافات سے جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ حیران کن ہیں اور ہم وطنوں کو توقع تھی کہ حکومت اس کا جواب دے گی لیکن یہ حیران کن ہے کہ مودی حکومت نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے -
View more
Mon, 24 Apr 2023 11:47:28
جے ڈی ایس ضلع صدر گنپیا گوڈا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منجو ناتھ گونڈا کو جے ڈی ایس بھٹکل یونٹ کے نئے صدر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 24 Apr 2023 11:41:32
الیکشن کے دن قریب آتے ہی لگتا ہے کہ بھٹکل میں بھی سیاسی دَل بدلی کی ہوا چل پڑی ہے، کیونکہ کل اتوار کے دن بلاک کانگریس دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام میں بی جے پی کے کئی لیڈران اور کارکنان نے دَل بدلی کرتے ہوئے باضابطہ طور پر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ ہَوا کے اس رخ کو کانگریسی امیدوار منکال وئیدیا کے لئے اچھا شگون مانا جا رہا ہے ۔
View more
Mon, 24 Apr 2023 01:13:05
برہماور پولس تھانہ حدود کے ھوڈے ندی میں سیپیوں کا شکار کرنے کےدوران اچانک کشتی اُلٹ جانے کے نتیجے میں کشتی پر سوار سات میں سے چار لوگ غرق ہوگئے، جبکہ دیگر تین تیراکی کرتے ہوئے کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ حادثہ اتوار شام کو پیش آیا۔
View more
Sun, 23 Apr 2023 19:38:52
کرناٹک میں منعقدہ سکینڈ پی یو سی امتحانات کے نتائج میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس بار 12 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ ملٹی پل چوائس سوالات کی شروعات سے نتائج میں کافی بہتری دیکھی گئی ہے۔
View more
Sun, 23 Apr 2023 18:52:43
ساحلی کرناٹکا میں روز بروز گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے چلتے موٹر بائک سواروں نے پولیس والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس موسم میں ہیلمیٹ لازمی طور پر پہننے کے قانون سے 2 مہینے کے لئے عارضی چھوٹ دی جائے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy