Sat, 29 Jul 2023 22:02:25
تمل ناڈو پولیس نے ہفتہ کے روز سیاسی تجزیہ نگار اور مشہور مصنف بدری شیشادری کو ان کی رہائش سے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری کدور گاؤں کے سماجی کارکن اور وکیل کویاراسو کی شکایت کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔ بدری شیشادری کی گرفتاری کے بعد اس کارروائی پر سیاسی حلقوں میں آواز بھی اٹھنے لگی ہے۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 21:41:19
اڈپی کے پیرامیڈیکل کالج کے واش روم میں چند طالبات کی طرف سے دیگر طالبات کی ناشائستہ ویڈیو گرافی اور اسے سوشیل میڈیا پر عام کرنے کا جو معاملہ گرمایا ہوا ہے ، اس کی تحقیقات کے لئے کنداپور کے ڈی وائی ایس بیلی اٰپّا کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 21:11:17
اتوار مورخہ 30 جولائی کو بھٹکل نوائط کالونی وائی ایم ایس اے میدان میں ہونہار طلبہ کی ہمت افزائی کے لئے رابطہ تعلیمی ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں اول نمبر سے کامیاب ہونے والے میٹرک، سکینڈ پی یو سی اور گریجویٹ طلبہ کو رابطہ گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس ضمن میں تیاریاں زو وشور سے جاری ہیں۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 18:43:31
ساحل آن لائن کے یوٹیوب چینل کی حالیہ ہیکنگ کے بعد،جمعہ دیر رات کو ساحل آن لائن انسٹاگرام اکاؤنٹ (Sahionline_bhatkal) کو بھی ہیک کیا گیا ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ تشویشناک دریافت یہ ہوئی ہے کہ نامعلوم ہیکروں نے ساحل آن لائن کے مرکزی کمپیوٹر کو ہی ہیک کرلیا ہے اور ایک نامعلوم سافٹ ویئر ساحل آن لائن کے مرکزی کمپوٹر پر آپلوڈ ہوگیا ہے جس کی مدد سے ایک کے بعد دوسرے اکاونٹ کو ہیکرس ہیک کرنے میں
View more
Sat, 29 Jul 2023 14:06:48
مغربی بنگال میں حال ہی میں ختم ہوئے پنچایت انتخابات میں دارجیلنگ اور کلمپونگ کی پہاڑیوں میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد گورکھا جن مکتی مورچہ (جی جے ایم) سپریمو بمل گرونگ نے بی جے پی کو الگ ’گورکھا لینڈ‘ ریاست کے ایشو پر اپنا رخ واضح کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے بھگوا خیمہ سے دوری بنانے کا اشارہ دے دیا ہے۔ گرونگ نے کہا کہ بی جے پی کو الگ گورکھا لینڈ ریاست پر اپنا رخ کھل کر ظاہر کرنا ہوگا۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 14:00:42
منی پور میں اپنے علیحدہ انتظامیہ کے مطالبہ کے لئے کل کوکی زو کے لوگ نئی دہلی کے جنتر منتر میں جمع ہوئے اور احتجاج کیا ۔یہ احتجا ج اس وقت ہوا جب مرکزی حکومت نے کوکی گروپوں کے نمائندوں اور کوآرڈینیٹنگ کمیٹی فار منی پور انٹیگریٹی (COCOMI) کے اراکین کے ساتھ الگ الگ بات چیت کی۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 13:55:31
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا کی روک تھام سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں کہا کہ اسپتال اور طبی سہولیات ڈینگو سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 13:53:03
ملک میں بے تحاشہ مہنگائی نے ایک طرف جہاں سبزیوں کو عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے، وہیں سبزی فروش بھی معاش زندگی کی جستجو میں نڈھال ہو رہے ہیں۔ دریں اثنا، راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کر کے مہنگائی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ راہل گاندھی نے ملک کی دو تصاویر پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کس طرح کچھ لوگوں کے پاس دولت کے انبار ہیں جبکہ کچھ لوگ بنیادی چیزوں سے بھی محروم ہیں۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 13:40:02
منی پور تشدد کو لے کر پارلیمنٹ میں اب تک بحث نہیں ہو سکی ہے۔ اس درمیان کانگریس پارٹی نے جانکاری دی ہے کہ 29 جولائی کو اپوزیشن اتحاد ’اِنڈیا‘ میں شامل 16 پارٹیوں کے 20 اراکین پارلیمنٹ منی پور پہنچیں گے۔ اپوزیشن اتحاد کا نمائندہ وفد دو دنوں کے لیے منی پور کا دورہ کرے گا اور اس دوران 30 جولائی کو منی پور کی گورنر سے بھی ملاقات کا منصوبہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy