Sat, 29 Jul 2023 12:51:35
حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد انڈیا (آئی این ڈی آئی اے) کے 21 ممبران پارلیمنٹ کا ایک وفد آج منی پور کے لیے روانہ ہو گیا۔ یہ وفد ریاست کے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا اور صورتحال کا جائزہ لے گا۔ وفد میں 16 مختلف اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔ اپوزیشن کا وفد دو حصوں ٹیم-اے اور ٹیم-بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹیم-اے میں 10 ارکان، جبکہ ٹیم-بی میں 11 ارکان ہیں۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 12:49:22
ملک بھر میں بھاری بارش کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ دہلی این سی آر میں جمعہ سے ہو رہی بارش نے لوگوں کی دقتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وقفہ وقفہ پر ہو رہی بارش کے بعد کئی مقامات پر سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے اور سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دو سے تن دن مزید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ ہماچل پردیش میں بھی ہفتہ (29 جولائی) کو بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 12:29:24
کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور کے گھر پر دھرنا دینے کی کوشش کرنے پر بی جے پی کے 14 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ لوگ اُڈپی کے ایک نجی کالج میں مسلم طالبات پر الزامات لگارہے تھے کہ انہوں نے کالج کے واش روم میں کیمرہ لگاکر غیر مسلم طالبہ کی فلم بندی کی ہے۔ یاد رہے کہ اس تعلق سے بی جے پی لیڈر اورنیشنل ویمن کمیشن کے رکن خوشبو سُندر نے اُڈپی پہنچ کر اپنی جانب سے ضروری جانچ کے بعد
View more
Sat, 29 Jul 2023 12:17:02
کرناٹک میں نئی کانگریس حکومت کے قیام کے بعد کانگریس کے بعض اراکین اسمبلی کی برہمی اور ان کی طرف سے اس کا اظہار کرتے ہوئے روانہ کئے گئے خط کے منظر عام پر آجانے کو کانگریس اعلیٰ کمان نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان تمام معاملوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے2/اگست کو ایک میٹنگ طلب کی ہے۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 12:05:54
ریاستی وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیم مدھو بنگارپا نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے لائی گئی قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) شعبہ تعلیم میں مساوات اور معیار کے لئے انتہائی مضر ہے۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 01:18:42
رابطہ ملت ضلع بیدر نے ضلع کے تمام آٹھ تعلقہ جات میں مرد و خواتین کیلئے یکم/ اگست تا4/اگست 2023ء چار روزہ اجتماعات بعنوان ”فکری و تہذیبی ارتداد، اسباب و حل“ منعقد کررہی ہیں۔ ان اجتماعات کو بطور مہمانِ مقرر شرکت کرتے ہوئے حضرت مولانا مہدی حسن عینی قاسمی صاحب ڈائریکٹر اسلامک اکیڈیمی دیوبند شریک ہوں گے
View more
Fri, 28 Jul 2023 23:52:40
جنوبی کینرا ضلع میں اخلاقی پولیس گری کے نام پر ہورہی غندہ گردی کی انتہا اس وقت ہوگئی جب جمعرات کی شب شہر سے 29 کلو میٹر دور بی سی روڈ پر این آئی اے سے وابستہ ایک پولیس افسر کو مسلم سمجھ کردو غنڈوں نے اُس پرحملہ کردیا۔ پولس نے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Fri, 28 Jul 2023 20:32:48
کل سنیچر 29 جولائی کو بھٹکل میں آئی این ایف کا میگا جوب فئیر منعقد ہورہا ہے جس میں تین ہزار سے زائد لوگ مختلف میدانوں میں ملازمت حاصل کرسکیں گے۔ جوب فئیر میں قریب ہزار لوگوں کے لئے سیلس مین کی نوکریاں بھی شامل ہیں۔ ہاوس کیپر، میسن، باورچی، کچن ہیلپر ، اسٹور کیپر، کیش کاونٹر، نرسنگ کے ساتھ ساتھ مینجر لیول، الیکٹریکل سوپر وائزر، انجینرنگ سیکٹر، آئی ٹی سیکٹر، لوجیسٹیک، اکاونٹنینٹ، مارکیٹنگ،
View more
Fri, 28 Jul 2023 19:23:33
اُڈپی ایک نیم طبی کالج کے واش روم میں مسلم طالبات کی طرف سے غیر مسلم طالبات کی ناشائستہ ویڈیو گرافی کے جس واقعہ کو بی جے پی نے سیاسی اور فرقہ وارانہ رنگ دے کر ہنگامہ مچا رکھا ہے ، اس معاملہ کی تینوں ملزم طالبات کو آج جمعہ کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy