Mon, 31 Jul 2023 22:41:32
مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت منی پور کی ان خواتین سے ابھی تک رابطہ نہیں کر سکی ہے، جنھیں برہنہ کر کے پریڈ کرانے کی ویڈیو نے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ یہ بات مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں 28 جولائی کو داخل ایک حلف نامہ میں کہی ہے۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 22:38:08
بہار میں آج ایک ٹرین غلط پٹری پر تقریباً 2 کلومیٹر تک دوڑتی چلی گئی، لیکن غنیمت یہ رہی کہ اس پٹری پر دوسری طرف سے کوئی ٹرین نہیں آ رہی تھی۔ اگر ایسا ہوتا تو بالاسور جیسا بڑا ریل حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 15 دنوں کے اندر دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے جب بہار میں ٹرین غلط پٹری پر دوڑتی ہوئی دکھائی دی ہے۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 21:12:20
آج شام میں اپوندا کے مڈیکل میں کرکیکالی کے پاس ایک ماہی گیری کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس میں 8 ماہی گیر سوار تھے ۔ ان میں سے ایک ماہی گیر کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک اور ماہی گیر پانی میں لاپتہ ہوگیا ہے ۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 21:06:38
کاور پولیس اسٹیشن کے حدود میں غیر اخلاقی پولیس گری کا تازہ معاملہ پیش آیا جس میں ایک غیر مسلم صحافی کو مسلم سمجھ کر دو افراد نے ہراساں کیا اور اس پر حملہ کی کوشش کی گئی ۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 17:00:54
بھٹکل میں سنیچر 29 جولائی کو انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) کے زیر اہتمام آمنہ پیلیس میں منعقدہ روزگار میلہ (جوب فیئر) نہایت کامیاب رہا جس کے ذریعے بھٹکل و اطراف کے پانچ سو سے زائد لوگوں کو ملازمت حاصل ہوئی، لیکن افسوس کی بات یہ رہی کہ اس میلہ سے مقامی مسلمانوں کو جتنا فائدہ اُٹھانا چاہئے تھا،انہوں نے نہیں اُٹھایا۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 13:58:16
مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل حریف پارٹیوں کے ایک دوسرے پر زبانی حملے بڑھتے جارہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اندور میں منعقدہ کانگریس کی آدیواسی مہاپنچایت میں دیکھنے کو ملا۔ کانگریس کے رہنما کنہیا کمار نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان پر بڑا حملہ کیا ۔ کرشن لیلا کا ذکر کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا، 'کرشن بھگوان نے کنس کو مارا تھا اور کنس اس کا ماما بھی تھا۔ میرا نام بھی کنہیا ہے، واضح رہے بھگوان کرشن کو
View more
Mon, 31 Jul 2023 13:54:58
منی پور تشدد کو لے کر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے مطالبہ کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کا ہنگامہ آج بھی جاری ہے۔ ہنگامے اور نعرہ بازی کے درمیان لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں وقفہ سوالات کی کارروائی کو چلانے کی کوشش، لیکن ہنگامہ جاری رہنے پر انھوں نے ایوان کی کارروائی کو دوپہر بعد دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ دوسری طرف راجیہ سبھا میں بھی اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے ہنگامے کے
View more
Mon, 31 Jul 2023 13:47:54
سابق ریاستی وزیر ورکن کونسل سی پی یوگیشو راور ان کے اہل خانہ کی میگا سٹی ڈیولپمنٹ پراجکٹ دھوکہ دہی کے سلسلہ میں مقدمات رد کرنے یوگیشور اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے دائر عرضی ہائی کورٹ نے خارج کردی ہے۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 13:40:20
سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا نے صلاح دی کہ نئی ریاستی حکومت بینگلورو کی ترقی کو زیادہ اہمیت دے۔ بینگلورو مینجمنٹ اسوسی ایشن (بی ایم اے) کی جانب سے منعقد 66 ویں سالانہ ایوارڈ تقسیم پروگرام میں ”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ“ وصول کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے یہ صلاح دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy