Thu, 27 Jul 2023 23:27:57
منی پور تشدد کے سلسلے میں حزب اخلاف مودی حکومت پر لگاتار حملہ آور ہے اور پارلیمنٹ میں گزشتہ ایک ہفتے سے ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ اب اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس' (انڈیا) نے فیصلہ کیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد اب منی پور کا دورہ کرے گا۔ یہ دورہ 29 اور 30 جولائی کو ہوگا اور تشدد زدہ علاقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 23:20:52
کرناٹک کے رائچور سے ہٹ اینڈ رن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک تیز رفتار کار پہلے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارتی ہے اور پھر تھوڑا آگے سڑک کے کنارے پیدل چل رہے کچھ طلبا کو رونددیتی ہے۔ یہ واقعہ جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 23:14:45
مرکزی وزارت خارجہ نے راجیہ سبھا میں جانکاری دی ہے کہ دنیا بھر کی جیلوں میں مجموعی طور پر 8330 ہندوستانی قید ہیں۔ صرف متحدہ عرب امارات میں 1611 ہندوستانی جیل میں بند ہیں اور جہاں تک پاکستان کا معاملہ ہے، وہاں کی جیلوں میں 308 ہندوستانی قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔ بیشتر قیدی خلیجی ممالک، مثلاً متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، سعودی عرب اور عمان کی جیلوں میں بند ہیں۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 22:35:26
بھاری برسات اور تیز ہواوں کے نتیجے میں بیندور تعلقہ کے تاراپتی میں آج صبح ایک سرکاری ہائر پرائمری اسکول کی عمارت گر گئی۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 20:08:05
ہندی فلموں کی معروف اداکارہ ، قومی کمیشن برائے خواتین (NCW) کی رکن اور بی جے پی لیڈر خوشبو سُندر نے جمعرات کو ایک پرائیویٹ پیرا میڈیکل کالج کے واش روم میں ’’خفیہ کیمرے‘‘ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ سُندر نے معاملے کی تحقیقات کے لیے اُڈپی میں نیترا جیوتھی انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے بات چیت کی، بعد میں اخبارنویسوں کو بتایا کہ
View more
Thu, 27 Jul 2023 13:36:51
چنئی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز جیل میں بند تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کی عدالتی تحویل میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔ وزیر سماعت کے لیے ورچوئل طور پر پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تحویل میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 13:32:48
ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشوں کے درمیان ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مزید بھاری سے درمیانے درجے کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 12:48:24
نیشنل ہائی وے 66 پر کل رات میں پیش آئے حادثے میں پیدل راہگیر اس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک تیز رفتار بس نے اسے کچل ڈالا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy