Sun, 06 Aug 2023 12:06:51
ہریانہ پولیس نے ضلع میں حالیہ تشدد کے دوران نوح کے نلہڑ مندر میں پھنسی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ اور جھوٹی کہانی قرار دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) ممتا سنگھ کے مطابق جھڑپ کے دوران ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا کیونکہ وہ خود موقع پر موجود تھیں۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 11:45:05
ایک ریاست کے برابر تقریبا 52 ہزار کروڑ کا بجٹ اور ایشیا کی سب سے بڑی میونسپل کارپوریشن ہونے کے باوجود ممبئی میونسپل کارپوریشن ممبئی کے شہریوں کو وہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والے ممبئی واسی آج اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ یہ انتہائی شرم کی بات ہے اور اس کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ریاست کی شندے فرنویس حکومت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مذک
View more
Sun, 06 Aug 2023 11:35:06
منی پور میں تشدد کی آگ لگاتار بھڑک رہی ہے اور آئے روز ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ بشنو پور ضلع میں تازہ ترین تشدد میں 6 لوگوں کی جان گئی اور 16 زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے بندوقوں اور مارٹروں سے حملہ کیا تھا، جس کے بعد فوج نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔ فوج کے ترجمان کے مطابق کے آئی اے گروپ سے تعلق رکھنے والا ایک مسلح ملی ٹینٹ گولی لگنے سے زخمی ہوا اور اسے پکڑ لیا گیا، جبکہ دیگر ملی ٹینٹ فرار ہونے میں کامیاب
View more
Sun, 06 Aug 2023 11:30:11
ہفتہ 5 اگست کی دیر رات دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.5 تھی۔ یہ جھٹکے دیر شام 9:34 پر محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کے گلمرگ میں تھا۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 11:17:29
جے پور-ممبئی سنٹرل سپر فاسٹ ٹرین میں 31 جولائی یعنی پیر کو اپنے سینئر افسر اور تین مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والا جی آر پی اہلکار لگاتار بیماری کا بہانہ بنا رہا ہے اور تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا۔ دریں اثنا، ملزم کی بیوی رینو سنگھ سے ہفتہ کو مسلسل 11 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 11:05:46
کرناٹک حکومت نے ریاستی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے اپنا ایک اور انتخابی وعدہ پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک کی سدارمیا حکومت نے 200 یونٹ تک مفت بجلی دینے کے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔ حکومت نے ہفتہ کے روز کلبرگی شہر میں 'گرہ جیوتی مفت بجلی اسکیم' کی شروعات کی۔ حکومت کے اس منصوبہ سے تقریباً 2.14 کروڑ کنبوں کو فائدہ ملے گا۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 10:53:32
اتر پردیش کے ایٹاوا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھیریا کو ایک 12 سال پرانے کیس میں آگرہ کورٹ نے قصوروار ٹھہرایا ہے۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے کٹھیریا کو دفعہ 147 اور 323 کے تحت قصوروار قرار دیا ہے اور اس کے لیے انھیں 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 10:48:35
کانگریس نے راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت بحال نہیں ہونے پر ہفتہ کے روز ایک بار پھر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ راہل گاندھی کی نامناسب سزا پر روک لگائے ہوئے 26 گھنٹے گزر چکے ہیں، لیکن ان کی رکنیت بحال نہیں کی گئی ہے۔ پھر یہ سوال پوچھا کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی تحریک عدم اعتماد میں راہل گاندھی کے شامل ہونے سے ڈر رہے ہیں؟
View more
Sun, 06 Aug 2023 00:00:30
گیانواپی مسجد احاطہ میں ہفتہ کے روز اے ایس آئی کی ٹیم نے سروے کا کام ختم کر دیا ہے اور اس کے افسران کا کہنا ہے کہ ابھی سروے کا کام آگے بھی جاری رہنے والا ہے۔ اے ایس آئی کی ٹیم 5 اگست کی صبح تقریباً 8 بجے گیانواپی احاطہ پہنچی تھی اور سروے کا کام شروع کیا تھا۔ دوپہر میں لنچ کے لیے تھوڑا وقفہ رکھا گیا تھا اور پھر دوبارہ جب سروے کا کام شروع ہوا تو شام تقریباً 8 بجے تک یہ عمل جاری رہا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy