Mon, 07 Aug 2023 11:54:01
منی پور میں سی ایم این بیرن سنگھ کی حکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ این ڈی اے کی اتحادی کوکی پیپلز الائنس نے حکومت سے حمایت واپس لے لی ہے۔ اتوار کی شام یہ فیصلہ لینے کے بعد پارٹی نے اس کا اعلان کیا ۔ منی پور میں گزشتہ مئی سے کشیدگی جاری ہے۔ پارٹی نے یہ فیصلہ ریاست میں جاری تشدد اور تین ماہ کے بعد بھی حالات معمول پر نہ آنے کے درمیان لیا ہے۔ ریاستی حکومت میں کوکی پیپلز الائنس کے دو ایم ایل اے تھے۔ کے پی
View more
Sun, 06 Aug 2023 23:03:50
بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 10 اموات کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس بیماری کے 2,495 معاملے سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 23:00:42
مودی کنیت ہتک عزتی کے معاملہ میں کانگریس لیڈر اور سابق صدر راہل گاندھی کی سزا معطل ہو جانے کے بعد ان کی لوک سبھا کی رکنیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کانگریس لیڈران کے بعد اب شیوسینا نے بھی اس کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا پر طنز کیا ہے۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 22:54:47
آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے اتر پردیش کے وارانسی ضلع میں اتوار کو لگاتار تیسرے دن گیانواپی کمپلیکس میں سروے کا کام شروع کیا۔ دریں اثنا، مسلم فریق نے اس عمل سے علیحدگی کا انتباہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ سروے کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 22:49:23
پولیس کے مطابق فوج اور پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 22:42:11
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک بھر میں 508 ریلوے اسٹیشنوں کے تعمیر نو کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ 'امرت بھارت اسٹیشن اسکیم' کے تحت تیار کیے جانے والے یہ اسٹیشن 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 20:28:29
دن قبل مڈیکیرے سے لاپتہ ہونے والی دو لڑکیاں کل رات کے وقت ملپے ساحل کے قریب سمندر میں غرقاب ہوگئیں جن میں سے ایک لڑکی کو بچا لیا گیا جبکہ دوسری لڑکی ہلاک ہوگئی ۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 20:13:37
مرکزی حکومت اور بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستی حکومتیں مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کونشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر تشدد کو ہوا دے رہی ہیں یہ بے حد تشویش کی بات ہے۔ ڈبل انجن سرکار ہریانہ اور منی پور میں فسادات پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہیں، ملک میں نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ملک کے اس طرح کے حالات پرسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 13:52:00
ملک کا باوقار چندریان مشن مسلسل اپنی منزل کی جانب گامزن ہے اور چندریان-3 کو ہفتے کے روز چاند کے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل کرا دیا گیا۔ اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy