Mon, 07 Aug 2023 13:40:17
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان کو 2 وکٹوں سے شکست ہوئی جس کے ساتھ ہی ویسٹ اندیز نے اس سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کرلی ہے۔
View more
Mon, 07 Aug 2023 13:31:22
کواڈی گرا ہٹی میں آلودہ پانی پینے سے کئی افراد کی موت ہوئی ہے،اس حادثے کو پیش آئے ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود ریاستی وزیر برائے صحت دنیش گنڈوراؤ نے تاحال اس کی رپورٹ نہ ملنے کی بات کہی ہے،جس سے عوامی حلقوں میں ناراضی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
View more
Mon, 07 Aug 2023 13:24:33
مودی سرنیم کیس میں سپریم کورٹ کی راحت کے تین دن بعد راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ اب کانگریس رہنما پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے سزا پر روک لگانے کے بعد لوک سبھا سکریٹریٹ نے اس سلسلے میں فیصلہ لیا ہے۔ کانگریس راہل گاندھی رکنیت بحال کرنے کے لیے سپریم کورٹ جانے کی تیاری کر رہے تھے۔
View more
Mon, 07 Aug 2023 13:09:23
دہلی سروسز بل آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اس بارے میں وہپ جاری کیا ہے۔ اس میں آج اور کل یعنی 8 اگست کو راجیہ سبھا کے ملتوی ہونے تک ایوان میں موجود رہنے کو کہا گیا ہے۔ لوک سبھا پہلے ہی اس بل کو پاس کر چکی ہے۔ انڈیا الائنس سے وابستہ اپوزیشن جماعتیں راجیہ سبھا میں 'گورنمنٹ آف دی نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری آف دہلی (ترمیمی) بل' کی منظوری کو روکنا چاہتی ہیں۔ اس کے لیے تمام
View more
Mon, 07 Aug 2023 13:06:28
پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں اتوار کو ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین کی کم از کم 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں حکومت اور پولیس حکام کے مطابق، کم از کم 30 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ اتوار کو کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں سانگھڑ میں سرہاری کے مقام پرپٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
View more
Mon, 07 Aug 2023 13:00:55
مودی سرنیم کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، پیر یعنی 7 اگست کا دن کانگریس کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ آج اس بات کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی کب تک پارلیمنٹ میں واپس آئیں گے۔ لوک سبھا حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پڑھنے کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
View more
Mon, 07 Aug 2023 12:54:14
تحریک عدم اعتماد پر بحث مگرراہل گاندھی کی رکنیت بحال کرنے پر خاموشی، سورت کورٹ کے فیصلے کے بعد24 گھنٹے میں لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی تھی مگر سپریم کورٹ کے حکم کے 3دن بعد بھی فیصلہ واپس نہیں لیاگیا
View more
Mon, 07 Aug 2023 12:31:25
منی پور میں تشدد کی تازہ لہر میں سنیچراور اتوار کےدرمیان آتشزنی اور گولی باری کی مزید وارداتوں میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 15مکانات نذر آتش ہوگئے۔اس بیچ حالات سے نمٹنے کیلئے سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی مزید 10کمپنیاں منی پور پہنچ گئی ہیں۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ 900 جوانوں اور افسران پر مشتمل مرکزی دستے سنیچر کی رات منی پور پہنچے ہیں جنہیں متاث
View more
Mon, 07 Aug 2023 12:16:32
نوح میں 31مئی کے فرقہ وارانہ تصادم کی سزا کے طور پر مسلمانوںکو نشانہ بناتے ہوئے ان کی املاک پر بلڈوزر چلانے کا سلسلہ اتوار کو لگاتار چوتھے دن جاری رہا۔اس دوران اُس 3 منزلہ عالیشان ہوٹل کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا جس کے تعلق سے الزام لگایا گیاتھا کہ اس میں موجود افراد نے یاترا پر پتھراؤ کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy