Sat, 05 Aug 2023 11:22:39
سپریم کورٹ نے مودی سرنیم کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی سزا پر روک لگا دی ہے۔ اس پر لگاتار لوگوں کا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سب کچھ صحیح سمت میں چل رہا ہے۔ کانگریس راجستھان میں اقتدار میں واپسی کرے گی۔‘‘
View more
Sat, 05 Aug 2023 11:15:02
چندریان-3 اپنے مشن پر تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ابھی تک چاند مشن میں کوئی رخنہ پیدا نہیں ہوا ہے، لیکن 5 اگست چندریان-3 کے لیے امتحان کی گھڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ اِسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) نے آج اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ چندریان-3 نے چاند کی طرف بڑھتے ہوئے اپنا دو تہائی سفر مکمل کر لیا ہے۔ وہ چاند کے قریب پہنچ رہا ہے۔ تقریباً 40 ہزار کلومیٹر کی دوری پر چاند کا کشش ثقل
View more
Fri, 04 Aug 2023 23:38:46
کالج واش روم ویڈیو گرافی معاملہ پر احتجاجی پروگرام کے دوران نفرت انگیز اور جذبات بھڑکانے والی تقاریر کرنے پر پولیس نے وی ایچ پی اور بی جے پی لیڈران پر از خود کیس درج کیا ہے۔
View more
Fri, 04 Aug 2023 20:50:10
منی پورمیں عیسائیوں اورہریانہ میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی وارداتوں سمیت مہاراشٹرا میں ریلوے پولس اہلکار کے ذریعے تین مسلمانوں سمیت چار بے گناہوں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بھٹکل سرکیوٹ ہاوس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا اور بی جے پی اور آرایس ایس مخالف نعرے لگائے۔
View more
Fri, 04 Aug 2023 16:01:19
دہلی کے افسروں کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر سے متعلق آرڈیننس کی جگہ لینے والا بل لوک سبھا میں جمعرات کو صوتی ووٹوں سے پاس ہو گیا۔ دہلی آرڈیننس بل لوک سبھا میں 3 اگست کو پیش کیا گیا اور پھر اس پر بحث ہوئی، جس کے بعد صوتی ووٹوں سے اسے پاس کیا گیا۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا رکن سشیل کمار رنکو کو پورے اجلاس سے معطل کر دیا گیا ہے۔ دہلی آرڈیننس بل کے پاس ہونے کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ سے واک آ
View more
Fri, 04 Aug 2023 15:58:11
پارلیمنٹ میں رخنہ اندازی کے درمیان اپوزیشن اتحاد ’اِنڈیا‘ نے ایوان کے لیڈر کو درمیان کا راستہ نکالنے اور منی پور پر بحث کرانے کی پیشکش کی ہے۔ جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’اِنڈیا اتحاد کی پارٹیوں نے رخنہ اندازی کو ختم کرنے اور منی پور معاملے پر بے روک ٹوک بحث کرانے کے لیے ایوان کے لیڈر (پیوش گویل) کو ایک درمیانی راستہ کی پیشکش کی ہے۔ امید ہے کہ مودی حکومت متف
View more
Fri, 04 Aug 2023 15:13:51
گزشتہ دنوں جے پور، ممبئی ایکسپریس میں آر پی ایف کے کانسٹیبل چیتن سنگھ کی فائرنگ میں اے ایس آئی سمیت 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ان میں موضع حمیلاپور کے سید سیف الدین بھی شامل تھے۔ آج صبح حمیلاپور کی قبرستان میں نماز جنازہ ادا کرنے کے پولیس کی نگرانی میں تدفین عمل میں آئی۔
View more
Fri, 04 Aug 2023 15:01:58
خانگی اسکول کی طالبات کے سامنے فحش حرکت کرنے پر ہم جماعت لڑکوں کے گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ یہ واقعہ بسویشور نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک طالبہ کے والدین نے پولیس میں اس کی شکایت کی۔
View more
Fri, 04 Aug 2023 14:42:36
مودی سرنیم تبصرہ پر ہتک عزتی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سنائی گئی سزا کو معطل کر دیا۔ جس کے ساتھ ہی راہل گاندھی اب پارلیمنٹ کے اجلاس میں حصہ لے سکیں گے۔ سپریم کورٹ نے اس دوران تبصرہ کیا کہ ہائی کورٹ کے لئے راہل گاندھی کو زیادہ سے زیادہ سزا (یعنی دو سال کی سزا) دینا ضروری نہیں تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy