Tue, 08 Aug 2023 23:30:56
امریکہ میں خطرناک گردابی طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پیر کو دارالحکومت واشنگٹن میں تقریباً تمام سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے۔ امریکا میں طوفانی ہواؤں، موسلا دھار بارشوں اور شدید طوفان کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس میں ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
View more
Tue, 08 Aug 2023 23:21:22
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت 7 اگست کو بحال ہو گئی تھی، اور ایک دن بعد یعنی آج ان کو پرانا سرکاری بنگلہ بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 08 Aug 2023 17:19:47
ساحلی کرناٹک، کیرالہ اور اڈیشہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ مغربی بنگال اور سکم میں بھی موسلادھار بارش کا امکان
View more
Tue, 08 Aug 2023 17:15:38
ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی ڈیرک اوبرائن کو راجیہ سبھا کے موجودہ اجلاس سے معطل کر دیا گیا ہے۔ منگل کو راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ڈیرک اوبرائن کو ایوان میں بدتمیزی کے لیے نامزد کیا۔ چیئرمین نے ڈیرک اوبرائن کو فوراً راجیہ سبھا چھوڑنے کا حکم دیا۔ اس سے قبل عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو بھی موجودہ مانسون سیشن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔
View more
Tue, 08 Aug 2023 17:00:44
آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ٹیم آج چھٹے دن گیانواپی کمپلیکس کا سروے کرنے پہنچی۔ جہاں آج گنبد کی نقش و نگار کی کاربن کاپی تیار کی جانی ہے۔ انتظامی حکام کے مطابق سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ دوپہر کو کھانے کا وقفہ ہوگا۔ نماز کے وقت سروے کا کام روک دیا جائے گا، پھر آگے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
View more
Tue, 08 Aug 2023 16:55:50
ایران کے ساتھ کشیدگی کے درمیان 3000 سے زیادہ بحری اہلکاروں کے ساتھ دو جنگی جہاز مشرق وسطیٰ کے بحیرہ احمر میں داخل ہو گئے ہیں۔
View more
Tue, 08 Aug 2023 12:57:27
روزنامہ سیاست کے منیجنگ ایڈیٹر ظہیر الدین علی خان کا کال شام انتقال ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کا انتقال اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
View more
Tue, 08 Aug 2023 12:44:53
سٹی پولیس نے کمشنریٹ حدود میں موٹر وھیکل ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرنے والے 170 افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) کو بھیجی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy