Wed, 09 Aug 2023 21:50:32
کرناٹک کے چامراج نگر میں بدھ کی صبح ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا۔ یہاں ایک اسکول میں صبح کے دعائیہ جلسہ کے دوران قومی ترانہ گاتے وقت ایک طالبہ کی موت مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہو گئی۔
View more
Wed, 09 Aug 2023 21:46:16
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کے روز لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران زوردار تقریر کی۔ راہل گاندھی کے نشانے پر پی ایم مودی اور مرکزی حکومت دونوں تھے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کئی بار ایوان زیریں میں ہنگامہ اور شور شرابہ والی حالت دیکھنے کو ملی۔ اس درمیان کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ راہل گاندھی کی تقریر کے دوران انھیں سنسد ٹی وی کے اسکرین پر بہت کم وقت دکھایا گیا۔
View more
Wed, 09 Aug 2023 13:55:59
الیکشن کمیشن نے ہندوستان کی 6 ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں پر انتخاب کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق اتر پردیش، مغربی بنگال، کیرالہ، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ کی 1-1 سیٹ کے علاوہ تریپورہ کی 2 اسمبلی سیٹوں کے لیے 5 ستمبر کو ووٹنگ کا عمل انجام پائے گا۔ ان سبھی سیٹوں کے نتائج کا اعلان 8 ستمبر کو ہوگا۔
View more
Wed, 09 Aug 2023 13:45:53
منی پور تشدد معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں نے مرکزی حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کیا تھا، جس کو منظوری مل گئی تھی۔ آج لوک سبھا میں تحریکِ عدمِ اعتماد پر بحث کا آغاز ہوا۔ جس کی شروعات کانگریس لیڈر گورو گگوئی نے کی۔ اس کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ٹی آر بالو، سوگت رائے، سپریا سولے، ڈمپل یادو، اروند گنپت ساونت، منیش تیواری نے مرکزی حکومت کے خلاف اپنی بات رکھی۔
View more
Wed, 09 Aug 2023 13:36:22
گجرات کے راجکوٹ میں ایک کمپنی منیجر کے ذریعہ چوری کا الزام لگا کر مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع باشندہ 15 قبائلی نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے اسے قبائلیوں کے وقار پر حملہ قرار دیتے ہوئے بی جے پی حکومت پر سوال اٹھایا ہے۔
View more
Wed, 09 Aug 2023 13:30:18
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منی پور تشدد معاملے پر مودی حکومت کے کلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بولتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کسی کی نہیں سنتے، محض دو کی سنتے ہیں۔ ایک امت شاہ کی اور دوسرے اڈانی کی سنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راون بھی دو لوگوں کی ہی سنتا تھا، ایک میگھ ناتھ اور دوسرا کمبھ کرن۔ اور سری لنکا کو بھگوان ہنومان نے نہیں بلکہ راون کے تکبر نے جلایا تھا۔
View more
Wed, 09 Aug 2023 13:22:56
ہریانہ کے نوح میں ہوئے زبردست فرقہ وارانہ تشدد کے بعد ایک بار پھر نفرت کی آگ کو ہوا دیتے ہوئے ایک خاص طبقہ کے معاشی بائیکاٹ کی اپیل کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک عرضی بھی داخل کی گئی جس پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 09 Aug 2023 13:19:43
سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے افراد کے قتل کے 11 قصورواروں کی سزا معافی اور رہائی کے خلاف دائر مختلف مفاد عامہ کی عرضیوں پر بدھ کو یعنی آج غور کرے گا۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ 2002 میں گجرات میں ہوئے مسلم مخالف فسادات کے دوران پیش آیا تھا۔
View more
Wed, 09 Aug 2023 11:48:58
آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم ایم پی ایل (موبائل پریمیئر لیگ) نے اپنے 350 ملازمین کو فارغ کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی نے اس چھوٹ کو آن لائن گیمنگ پر جی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافے سے منسوب کیا ہے۔نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق ایم پی ایل کے شریک بانی اور سی ای او سائی سری نواسن نے 8 اگست کو ملازمین کو بھیجے گئے ایک ای میل میں کہاہے کہ جی ایس ٹی میں 28 فیصد اضافے سے ہم پر ٹیکس کا بوجھ 350 سے 400 فیص
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy