Thu, 10 Aug 2023 13:33:12
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ ارکان پارلیمنٹ کے نام بغیر رضامندی کے ایک قرارداد پر ڈالے تھے، جس کے بعد اب پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس معاملے کو لے کر اب عام آدمی پارٹی اور خود راگھو چڈھا کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں الزام لگایا گیا کہ راہل گاندھی کی طرح راگھو چڈھا کی رکنیت چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
View more
Thu, 10 Aug 2023 12:13:20
وزراء اور کانگریس کے اراکین اسمبلی کے درمیان تال میل کو برقرار رکھنے کے مقصد سے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کل اپنے رہائشی دفتر کرشنا میں سلسلہ وار اجلاس کیا تھا۔ اسی درمیان نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے بینگلورو شہر کے کانگریس اراکین اسمبلی اور وزراء کے ساتھ ناشتہ پر اجلاس طلب کر کے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
View more
Thu, 10 Aug 2023 12:09:05
31 جولائی کو ہریانہ کے نوح میں ہوئے پرتشدد واقعات کے بعد پورے علاقہ میں خوف وہراس کی لہر پائی جارہی ہے، لوگ اپنے اوپر ہوئے ظلم اور زیادتی کی شکایتیں پولس تھانہ میں درج کرانے میں بھی خوف محسوس کررہے ہیں۔ ایک طرف شرپسندوں نے یہاں غریبوں پر ظلم ڈھایا اورمکانوں اور دکانوں سمیت ایک مسجد کوبھی نذرآتش کرتے ہوئے مسجد کے امام کو موت کے گھاٹ اُتار دیا وہیں شرپسندوں کی غندہ گردیوں کےبعد مقامی انتظامیہ نے غ
View more
Thu, 10 Aug 2023 11:30:21
کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹرئیل ریسرچ(سی ایس آئی آر)۔4پیراڈیم،بینگلورو یونیورسٹی شعبہء جغرافیہ اور بائیو انفرمیشن کے درمیان مفاہمت نامے کے پروگرام کے تحت ایک اجلاس گنانا بھارتی کیمپس میں منعقد کیا گیا تھا۔ بینگلورو یونیورسٹی کے رجسٹرار(انتظامیہ) شیخ لطیف نے اجلاس میں شرکت کر تے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا۔
View more
Thu, 10 Aug 2023 11:22:26
چینی حکام کے مطابق بیجنگ اور اس کے نواح میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارش کے نتیجے میں 33 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 18 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
View more
Thu, 10 Aug 2023 11:19:52
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے قبائلیوں سے خطاب کے دوران یکساں سول کوڈ پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکساں سول کوڈ آئین اور وفاقی ڈھانچے کے تکثیری نظریات کے خلاف ہے۔ ملک کی مختلف برادریوں کے خاندانی رسوم و رواج میں فرق پایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو ایک ہی صف میں نہیں کھڑا کیا جاسکتا ہے۔
View more
Thu, 10 Aug 2023 11:15:35
چندریان-3 کے چاند کی سطح پر اترنے کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی عوام کی دھڑکنیں بھی تیز ہوتی جا رہی ہیں۔
View more
Thu, 10 Aug 2023 11:12:00
مرکزی حکومت نے فرضی خبر دکھانے والے یوٹیوب چینلوں پر ایک بار پھر سخت کارروائی کی ہے۔ فرضی خبر پھیلانے کے الزام میں حکومت نے 8 یوٹیوب چینلز کو بند کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چینلز وقت سے پہلے لوک سبھا انتخاب کرانے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر پابندی لگائے جانے جیسی فرضی خبریں پھیلانے میں شامل پائے گئے تھے۔ ان میں سے کئی پر ملک کی فوج کے بارے میں غلط جانکاریاں پھیلانے کا بھی الز
View more
Thu, 10 Aug 2023 11:05:46
ہریانہ کے نوح میں پیدا تشدد کے بعد اب حالات دھیرے دھیرے معمول پر ضرور آ رہے ہیں، لیکن مسلمانوں کیلئے مسائل کم ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ہریانہ کی درجنوں پنچایتوں نے ایک ایسا فرمان جاری کیا ہے جو فکر انگیز ہی نہیں بلکہ تشویشناک بھی ہے۔ دراصل تین ضلعوں ریواڑی، مہندر گڑھ اور جھجر کی 50 سے زائد پنچایتوں نے مسلم تاجروں کے داخلے پر روک لگانے سے متعلق خط جاری کیا ہے۔ سرپنچوں کے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy