Tue, 15 Aug 2023 12:06:59
یومِ آزادی کا جشن تو فطری شے ہے۔ ہم ہندوستان کی اس خوش نصیب نسل سے تعلق رکھتے ہیں جس نے غلامی نہیں بھگتی، لیکن اکثر اپنے والدین سے غلامی کی صعوبتیں سنی ہیں۔ پھر گاندھی جی، شہید بھگت، جواہر لال نہرو، مولانا آزاد کی زندگی کے حالات سنے اور پڑھے ہیں۔
View more
Tue, 15 Aug 2023 11:58:33
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لئے تمام شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور مشکل وقت میں جہاں زیادہ تر معیشتیں نازک دور سے گزر رہی ہیں، ہندوستانی معیشت نہ صرف مضبوط ثابت ہوئی ہے بلکہ دوسرے ممالک کے لیے بھی امید کا ذریعہ بن گئی ہے ۔
View more
Tue, 15 Aug 2023 10:45:44
وزیراعظم نریندر مودی نے آج یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ پر قومی پرچم ترنگا لہرایا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی نے لگاتار 10ویں مرتبہ یوم آزادی پر دہلی کے لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا ہے۔
View more
Mon, 14 Aug 2023 23:15:28
ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھوندر سنگھ سکھو نے سولن ضلع کے جدون گاؤں میں بادل پھٹنے سے سات لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ کنڈاگھاٹ کے ایس ڈی ایم نے بتایا کہ سولن کے کنڈاگھاٹ سب ڈویژن کے جدون گاؤں میں بادل پھٹنے کے واقعے میں کم از کم سات لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ پانچ کو بچا لیا گیا۔
View more
Mon, 14 Aug 2023 23:10:44
ملک میں کل یعنی 15 اگست کو 77 واں یوم آزادی منایا جائے گا۔ اس سے پہلے دارالحکومت دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
View more
Mon, 14 Aug 2023 23:06:47
مہاراشٹر بی جے پی یونٹ کی اقلیتی ونگ کی صدر ثنا خان کے قتل کا انکشاف ہوا ہے۔ جو گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ تھیں، ثنا خان کو اس کے شوہر امیت عرف پپو ساہو نے قتل کیا تھا۔
View more
Mon, 14 Aug 2023 23:00:34
سپریم کورٹ نے پیر کے روز 2002 کے گودھرا ٹرین آتشزدگی کے سانحے میں عمر قید کی سزا پانے والے تین قصورواروں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی زیر صدارت جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے 17 سال سے جیل میں قید تینوں قصوروارووں کی اپیل پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ایک شخص کے قتل کا معاملہ نہیں ہے یہ واقعہ بہت سنگین ہے۔ اس لیے ہم اس معاملہ میں اس مرحلے پر ضما
View more
Mon, 14 Aug 2023 22:57:33
این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) کے سربراہ شرد پوار نے پیر کے روز اس بات کو دہرایا کہ ان کی پارٹی کا بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے، کیونکہ یہ این سی پی کی قومی پالیسی کے موافق نہیں ہے۔ 83 سالہ این سی پی چیف نے واضح کر دیا کہ ان کے گروپ سے کوئی بھی بی جے پی کے ساتھ نہیں جائے گا، اس سے اس سلسلے میں سبھی قیاس آرائیاں خارج ہو گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy