Sun, 13 Aug 2023 20:30:50
سوشل میڈیا پر کمیشن سے متعلق مبینہ لیٹر وائرل ہونے کے بعد کانگریس لیڈروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے تعلق سے کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ایف آئی آر بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) حکومت کے کہنے پر رجسٹرڈ کی گئی ہے۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 20:24:45
جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے اتوار کے روز کہا کہ امسال زیادہ تر انکاونٹر ایل او سی پر ہوئے ہیں جس دوران بڑی تعداد میں ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اکسانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 20:19:55
منی پور میں نسلی تشدد کی صورتحال کو 100 سے زیادہ دن ہو چکے ہیں اور معمولات زندگی اب آہستہ آہستہ بحال ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں کوئی بڑا واقعہ منظر عام پر نہیں آیا ہے۔ جھڑپوں کے مرکز میں کوکی اکثریتی ضلع چوراچاند پور اور میتئی کے غلبہ والے بشنو پور ضلع کے درمیان کا علاقہ ہے جہاں اکثر فائرنگ اور بم حملے معمول بن چکے ہیں۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 20:16:09
کانگریس نے اتوار کو صحت کے شعبے سے متعلق مختلف مسائل بشمول آیوشمان بھارت پر بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) پر سی اے جی کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا صحت کا نظام بیمار بنا دیا گیا ہے۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 20:13:20
کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی بولتے ہیں، جھوٹ کی سونامی آتی ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر وزیر اعظم کے حالیہ خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 20:07:50
وزیراعظم نریندر مودی 15 اگست کو دہلی کے تاریخی لال قلعہ سے 77واں جشن آزادی منانے میں قوم کی قیادت کریں گے۔ وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور تاریخی عمارت کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 13:35:20
مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی طرف سے تنظیم کے جملہ اراکین کے لئے اس بات کی اطلاع دی گئی ہے کہ تنظیم انتظامیہ کے مورخہ 12 جولائی 2023 کے اجلاس میں تنظیم کے دستور میں ترمیم کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اس کام کے لئے ایک دستوری ترمیماتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی پہلی نشست 7/اگست کو منعقد ہوچکی ہے۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 13:29:18
الال میں نیتراوتی ندوی کے کنارے پر ایک نوجوان کی لاش دستیاب ہوئی ہے ، جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ راجیش (28 سال) نامی یہ نوجوان دو دن قبل لاپتہ ہوگیا تھا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy