Sat, 09 Mar 2024 17:02:28
دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ خاص کر سکے، جنہوں نے 84 رنز بنائے۔ وہ آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 16:59:41
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ذات پات کی مردم شماری کو لے کر آواز اٹھاتے ہوئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر مرکز میں ان کی پارٹی کی حکومت آتی ہے تو وہ ذات پر مبنی مردم شماری کرائیں گے۔ بہار کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ ملک کے غریب عوام کے لیے ذات پر مبنی مردم شماری کیوں ضروری ہے۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 12:55:02
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی اکیلے اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 12:52:59
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ کی صبح بہار کے ریت کے تاجر سبھاش یادو کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کی یہ چھاپہ ماری داناپور میں سبھاش یادو کی رہائش گاہ کے علاوہ مرچھیا دیوی اپارٹمنٹ، دانا پور میں واٹر پلانٹ، شاہ پور تھانہ کے تحت دفتر اور دیگر مقامات پر جاری تھی۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 11:54:14
10 سال تک قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد رہا ہونے والے دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا نے اپنے گھر پہنچنے کے بعد میڈیا کے سامنے اپنا درد بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ مجھے انسانیت کی خدمت کرنے کی پاداش میں جھوٹے الزام میں پھنساکر جیل میں ڈالا گیا۔‘‘
View more
Sat, 09 Mar 2024 11:49:58
سیکوریٹی فورسیز نے جمعہ کو نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں واقع گھنے اور بڑے جنگلات کا گھیراؤ کیا تاکہ اغوا ہونے والے تقریباً ۳۰۰؍ بچوں کو بحفاظت نکالا جاسکے۔ یہ بچے جمعہ کی صبح ۸؍ بجے اسکول جانے کی تیاری کررہے تھے تبھی مسلح افراد کے ایک بڑے گروہ نے ان کے علاقے کو گھیر لیا اور بچوں کو لے کر گھنے جنگل کی طرف بڑھ گئے۔ اغوا کی اس وارادت کو تجزیہ کاروں اور کارکنوں نے انٹیلی جنس کی ناکامی کو ذمہ دا
View more
Sat, 09 Mar 2024 11:34:57
ہندوستانی کے محکمہ موسمیات کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اوسط سے چار ڈگری کم ہے۔ آئی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دن کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 11:26:45
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی روہت پوار کی 50 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ روہت پوار شرد پوار کے پوتے ہیں۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 11:24:50
ملک کے کئی حصوں میں موسم کے انداز میں مسلسل تبدیلی آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں پہاڑی علاقوں میں ایک بار پھر برف باری اور بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش، لداخ، جموں و کشمیر اور اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش میں 12 سے 14 مارچ کے درمیان بارش متوقع ہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy