Sun, 10 Mar 2024 11:04:58
یک طرف آئندہ لوک سبھا انتخاب کی تیاریاں زوروں پر ہیں، سبھی سیاسی پارٹیاں پوری طرح سرگرم دکھائی دے رہی ہیں اور جلد ہی انتخاب سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری ہونے والا ہے، دوسری طرف الیکشن کمشنر ارون گویل نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ و دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے استعفیٰ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری بھی مل گئی ہے۔
View more
Sun, 10 Mar 2024 11:01:33
کانگریس کی مغربی بنگال یونٹ کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے انتخابی تشہیر کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اکثر ریاست کا دورہ کیے جانے پر ہفتہ کے روز سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر وہ بی جے پی کا مینڈیٹ بڑھنے کو لے کر پراعتماد ہوتے تو بار بار اس طرح کے دورے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
View more
Sun, 10 Mar 2024 10:54:38
سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں آئندہ لوک سبھا انتخاب کو آئین و جمہوریت کو بچانے والا انتخاب قرار دیا۔ اکھلیش یادو نے پارٹی دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آئین بچانے والا انتخاب ہے۔ یہ جمہوریت کو بچانے کا انتخاب ہے۔ یہ ریزرویشن بچانے اور اپنی عزت بچانے کا انتخاب ہے۔‘‘
View more
Sat, 09 Mar 2024 18:18:12
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی پر محلہ کلینک کی تعمیر میں رخنہ اندازی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ ’محلہ کلینک‘ عام آدمی پارٹی کی حکومت کا صحت کے میدان میں اٹھایا گیا ایک پرجوش اقدام ہے۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 18:08:56
اتر کنڑا اور اڈپی ضلع میں بحیرہ عرب کے اندر مچھلیوں کی افزائش بڑھانے کے مقصد سے خاص قسم کی مصنوعی چٹانیں سمندر میں اتارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 18:04:37
پالیمانی الیکشن کے لئے کرناٹکا میں بی جے پی اور جے ڈی ایس کی طرف سے اپنے امیدواروں کا اعلان کرنے سے پہلے ہی کانگریس پارٹی نے ریاست کی 7 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 17:45:10
کینیڈین پولیس نے خالصتانی ملی ٹینٹ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی ہے۔ اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح نجر کو مارنے سے پہلے حملہ آوروں نے اس کی گاڑی کا تعاقب کیا اور اس کی گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے روکا۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے نجر پر فائرنگ کر دی۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 17:38:33
ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ہر حال میں بحال ہوگا۔انہوں نے کہا: ’میں نے اکیلے ہی اس کے لئے پارلیمنٹ میں آواز بلند کی تھی جبکہ باقی پارٹیوں نے دفعہ 370 کی منسوخی پر بھی کوئی بات نہیں کی‘۔
View more
Sat, 09 Mar 2024 17:29:02
مدھیہ پردیش کے بھوپال میں واقع ولبھ بھون اسٹیٹ سیکریٹریٹ کی عمارت میں آج آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوع پروقت پر پہنچ گئی تھیں جس کے ذریعے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy