Thu, 07 Mar 2024 18:03:23
دہلی کے مبینہ آبکاری پالیسی بدعنوانی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اب عدالت کے ذریعے سمن جاری ہوا ہے۔ ای ڈی کی شکایت پر دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے انہیں سمن جاری کرتے ہوئے 16 مارچ تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل ای ڈی کیجریوال کو خود ہی سمن جاری کرتی رہی ہے مگر اس بار عدالت نے سمن جاری کیا ہے۔ عدالت کے اس سمن کے بعد کیجریوال کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 18:01:43
الیکٹورل بانڈ سے متعلق تفصیلات دینے کے لیے ایس بی آئی کے ذریعے 30 جون تک کا وقت طلب کرنے کے خلاف ایک این جی او نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضداشت داخل کی ہے، جس پر ایس بی آئی کی درخواست کے ساتھ ہی سماعت ہونے کی امید ہے۔ یہ عرضداشت سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے داخل کی گئی ہے۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 17:57:57
دہلی کے خیالہ علاقہ میں تقریباً چھ سال قبل پیش آئے انکت سکسینہ قتل معاملے میں قصورواروں کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے انکت سکسینہ کی گرل فرینڈ کے والدین اور ماما کو قتل معاملہ میں عمر قید کے ساتھ ساتھ 50-50 ہزرا روپے جرمانہ کی بھی سزا دی ہے۔ جرمانہ کی یہ رقم انکت سکسینہ کے کنبہ کو دی جائے گی۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 17:55:06
کانپور میں گینگ ریپ کی شکار 2 بچیوں کے ذریعہ خودکشی کر لینے پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کانپور میں اجتماعی عصمت دری کا شکار ہونے والی دو نابالغ بچیوں نے خودکشی کر لی تھی اور اب ان کے والد نے بھی خودکشی کر لی ہے۔ الزام ہے کہ متاثرہ خاندان پر سمجھوتہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ اتر پردیش میں متاثرہ بچیاں اور خوات
View more
Thu, 07 Mar 2024 17:51:37
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں پیش آئے دردناک واقعات کو لے کر ریاست کی بی جے پی حکومت پر تلخ حملہ کیا ہے۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 17:47:11
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو الیکشن کمیشن (ای سی) کے ذریعے اپنی تقاریر میں ’مزید احتیاط برتنے‘ کی دی گئی ’ہدایت‘ پر کانگریس نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ کانگریس کے لیڈر جئے رام رمیش اور دگ وجہ سنگھ نے پوچھا ہے کہ آخر راہل گاندھی کو ہی احتیاط برتنے کی ہدایت کیوں، وزیر اعظم کے خلاف کیوں کچھ نہیں کہتے، وزیر داخلہ کے خلاف کچھ کیوں نہیں بولتے؟
View more
Thu, 07 Mar 2024 13:49:08
کرناٹکا اسمبلی احاطے میں مبینہ طور پر 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگانے کے الزام میں تین افراد کی گرفتاری کے بعد منڈیا میں پیش آئے ایک ڈیڑھ سال پرانے معاملے میں 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ لگانے کے الزام میں دو بی جے پی کارکنان کو گرفتار کیا گیا جن کے شناخت روی اور آرادھیا کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 13:45:37
بھٹکل کی تاریخی سرابی ندی کی گندگی اور غوثیہ اسٹریٹ کے ڈرینیج پمپنگ اسٹیشن سے نشیبی علاقے کے رہائشیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے سرگرم 'سرابی ہوراٹا سمیتی کے ایک وفد نے بطور یاد دہانی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نئینا سے ملاقات کی ۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 13:39:03
اُتر کنڑا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے کے خلاف روز بروز مخالفت کا ماحول گرم ہوتا جا رہا ہے جس کی تازہ مثال کینرا حلقے کے سرحدی علاقے خانہ پور میں پیش آئی جہاں کسانوں نے ان کے خلاف نعری بازی کی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy