Mon, 11 Mar 2024 11:23:34
ایران کے دارالحکومت تہران میں اتوار کو پٹاخوں میں ہوئے دھماکے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور دو فائر فائٹرز سمیت 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی (آئی ایس این اے) نے دی۔
View more
Mon, 11 Mar 2024 11:19:26
سندیش خالی میں ای ڈی اور سی اے پی ایف ٹیم پر حملے کی سی بی آئی تحقیقات کو چیلنج کرنے والی مغربی بنگال حکومت کی درخواست پر سپریم کورٹ پیر کو سماعت کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق، جسٹس بی آر گاوئی اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ 11 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گی۔
View more
Mon, 11 Mar 2024 11:17:10
تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ’ڈی ایم کے‘ کے صدر ایم کے اسٹالن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ پی ایم مودی نے 10 سال پہلے جو وعدے کیے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 11 Mar 2024 11:15:07
منی پور حکومت نے میانمار کے 77 شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں 55 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ حکام نے یہاں یہ جانکاری دی۔ خیال رہے کہ یکم فروری 2021 کو فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد میانمار کے بہت سے شہری منی پور آ گئے ہیں۔
View more
Mon, 11 Mar 2024 11:12:36
بی جے کے رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڈے کے اس بیان پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے کہ بی جے پی کو آئین کو تبدیل کرنے کے لیے 400 سیٹیں جیتنے کی ضرورت ہے، کانگریس نے کہا ہے کہ آئین کو 'دوبارہ لکھنا اور تباہ کرنا' بی جے پی اور آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے، جس میں ہم انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
View more
Sun, 10 Mar 2024 22:49:28
سرابی ندی کی صفائی کو لے کر شہر کے نشیبی علاقوں کے عوام اس قدر پریشان ہیں کہ سرابی ندی ہوراٹا سمیتی کے ذمہ داران کی کم و بیش ہرروز میٹنگیں ہورہی ہیں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے، اسی مناسبت سے ہوراٹا سمیتی کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر اور وزیر برائے بندرگاہ منکال وئیدیا سے ملاقات کی اور سرابی ندی کی فوری صفائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ مگر سمیتی کو ا
View more
Sun, 10 Mar 2024 21:26:55
سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت میں رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
View more
Sun, 10 Mar 2024 19:12:37
ہریانہ کی حصار لوک سبھا سیٹ سے ممبر آف پارلیمنٹ برجیندر سنگھ چودھری نے بی جے پی سے استعفیٰ دے کر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ وہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر پہنچ کر کانگریس میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر کانگریس کے کئی اہم لیڈران موجود تھے۔ ان کے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کو بی جے پی کے لیے ایک بڑا جھٹکا بتایا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 10 Mar 2024 18:43:28
سنیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ کی کل پر 'ریل روکو' تحریک کے دوران اتوار کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں کسانوں نے ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا اور ایم ایس پی کی قانونی ضمانت سمیت متعدد مطالبات کے لیے صدائے احتجاج بلند کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy