ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ملک میں مساوات کے لیے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ضروری: سی جے آئی

    ملک میں مساوات کے لیے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ضروری: سی جے آئی

    Sun, 10 Mar 2024 13:34:31 
    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا ہے کہ ملک میں مساوات اور ہم آہنگی کے لیے ایک دوسرے کے احترام کا احساس بہت ضروری ہے۔ وہ وزارت قانون کے زیر اہتمام بیکانیر میں ہفتہ (9 مارچ) کو 'ہمارا آئین، ہمارا احترام' کے عنوان سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
    یونس قاضیا انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نئے صدر منتخب؛  اسحاق شاہ بندری بنے جنرل سکریٹری

    یونس قاضیا انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نئے صدر منتخب؛ اسحاق شاہ بندری بنے جنرل سکریٹری

    Sun, 10 Mar 2024 11:59:58 
    انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عہدیداران کی انتخابی میٹنگ آج بروز اتوار انجمن میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی  جس میں 35سال سے بھی زائد عرصہ سے انجمن کے رکن انتظامیہ جناب محمد یونس قاضیا صاحب صدر کے معزز عہدہ پر منتخب ہوگئے۔ جبکہ جنرل سکریٹری کے کلیدی عہدہ پر جناب   اسحاق شاہ بندری  کا انتخاب عمل میں آیا۔
    آصف علی زرداری دوسری مرتبہ پاکستان کے صدر منتخب

    آصف علی زرداری دوسری مرتبہ پاکستان کے صدر منتخب

    Sun, 10 Mar 2024 11:52:57 
     حکمراں اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے ۔ملک کے۱۴؍ ویں صدر کے انتخاب کیلئے پاکستان کی  قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی ۔
    بنگلورو کیفے دھماکہ: اے ٹی ایس نے مشتبہ شخص کی جاری کی نئی تصویر

    بنگلورو کیفے دھماکہ: اے ٹی ایس نے مشتبہ شخص کی جاری کی نئی تصویر

    Sun, 10 Mar 2024 11:48:29 
    بنگلورو کے رامیشورم کیفے بلاسٹ کیس میں دھماکہ کرنے والے ملزم کی ایک نئی تصویر آج جاری کی گئی ہے۔ کیفے میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد بری طرح زخمی ہوئے۔ اس معاملے میں انسداد دہشت گردی ایجنسی یعنی اے ٹی ایس نے مقدمہ درج کیا تھا اور مشتبہ شخص کی شناخت میں عوام سے مدد طلب کی تھی۔مشتبہ شخص کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس نے 1 مارچ کو بنگلورو کے ایک مشہور ریستوراں میں کھانا کھایا تھا۔ اسے رامیشورم کیفے
    ایس بی آئی کیخلاف الیکشن کمیشن کو مکتوب، 79 سابق نوکر شاہوں کا کمیشن سے مطالبہ

    ایس بی آئی کیخلاف الیکشن کمیشن کو مکتوب، 79 سابق نوکر شاہوں کا کمیشن سے مطالبہ

    Sun, 10 Mar 2024 11:41:44 
    مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں اہم عہدوں پر  فائز رہ چکےملک کے ۷۹؍ سابق نوکرشاہوںنے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کراسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذریعہ انتخابی بونڈس کی تفصیلات فراہم کرنے میں بہانے بازی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئین میں موجود دفعہ ۳۲۴؍ کے تحت اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر ایس بی آئی کو معلومات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔
    دہلی : اِندر لوک علاقے میں پولیس کا فلیگ مارچ ،امن و امان قائم رکھنے کی اپیلیں

    دہلی : اِندر لوک علاقے میں پولیس کا فلیگ مارچ ،امن و امان قائم رکھنے کی اپیلیں

    Sun, 10 Mar 2024 11:38:09 
    شہر کےاِندرلوک  علاقے میں گزشتہ روز واقعہ کے بعدعلاقہ میں یوں تو پوری طرح امن وامان ہے لیکن لوگ پولیس کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔اندر لوک میں پولیس کے اعلیٰ افسران تو تعینات ہیں ہی  انہوں نے وہاں فلیگ مارچ کرکے لوگوں سے امن وامان بحال رکھنے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل بھی کی۔
    مودی حکومت کسانوں کو بچانے کے لیے ایم ایس پی قانون بنائے:جگجیت سنگھ ڈلیوال

    مودی حکومت کسانوں کو بچانے کے لیے ایم ایس پی قانون بنائے:جگجیت سنگھ ڈلیوال

    Sun, 10 Mar 2024 11:32:11 
    پنجاب-ہریانہ سرحد پر احتجاج کر رہے کسان اتوار یعنی آج 10 مارچ کو ریل روکو تحریک کرنے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا، کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تمام فصلوں پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے لیے قانونی ضمانت دے۔ وہ اپنی ذمہ داری سے نہیں بھاگے۔
    غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار کے قریب

    غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار کے قریب

    Sun, 10 Mar 2024 11:28:50 
    صدر بائیڈن نے رمضان کے آغاز تک جنگ بندی کے امکانات پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہونا ’’مشکل لگ رہا ہے۔‘‘ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں عام شہریوں کا تحفظ اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق اس ساحلی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے لے کر اب تک مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 30,960 تک پہنچ گئی ہے۔
    دہلی کا بجٹ ماؤں اور بہنوں کو مزید بااختیار بنانے والا بجٹ ہے:  اروند  کیجریوال

    دہلی کا بجٹ ماؤں اور بہنوں کو مزید بااختیار بنانے والا بجٹ ہے: اروند کیجریوال

    Sun, 10 Mar 2024 11:24:11 
    دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے بجٹ کو ماؤں اور بہنوں کو بااختیار بنانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سماج کے ہر طبقہ کے لوگوں کا خیال رکھا گیا ہے۔