Mon, 11 Mar 2024 17:17:01
لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کی حکومت والی ریاست ہریانہ میں بی جے پی کو جھٹکے پر جھٹکا لگ رہا ہے۔ ایک روز قبل ہسار سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ بریجندر سنگھ نے بی جے پی کو خیرباد کہہ کر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور آج ریاستی حکومت میں شامل اس کی اہم اتحادی پارٹی جے جے پی (جن نائک جنتا پارٹی) نے بی جے پی سے علیحدہ ہو کر تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Mon, 11 Mar 2024 17:12:54
گزشتہ کچھ دنوں میں کئی اپوزیشن لیڈران نے بی جے پی کا دامن تھاما ہے۔ اس درمیان کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے ایسے ’دَل بدلو‘ لیڈروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’راجہ نے جس پر نگاہ ڈال دی کہ اسے لے آؤ، تو اسے جانا پڑے گا۔ صبح اگر کوئی جائے گا تو اسے کوئی وقار والا عہدہ ملے گا اور اگر کوئی وقار کے ساتھ جائے گا تو اس کی بہت عزت ہوگی۔‘‘ بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر نے مز
View more
Mon, 11 Mar 2024 17:09:50
ہندوستان نے اتوار کو چار رکنی یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے ساتھ ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کئے. تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اسے ملک کا پہلا جدید آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قابل جواز، منصفانہ اور متوازن ہے تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (ٹی ای پی اے) کے مطابق، ای ایف ٹی اےکے چار رکن ممالک، جن میں سوئٹزرلینڈ، ناروے، لکٹینسٹین اور
View more
Mon, 11 Mar 2024 17:07:22
ہندوستان میں موبائل فون کے پروڈکشن میں اضافے کو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کامیابی کی ایک بے مثال کہانی کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے جب کہ دس سال قبل میں ملک میں فروخت ہونے والے تمام موبائل فون میں سے 78 فیصد درآمد کیے جاتے تھے اور آج 97 فیصد موبائل فون ہندوستان میں تیار کیے جاتے ہیں۔
View more
Mon, 11 Mar 2024 14:49:04
وزیر برائے ماہی گیری و اندرونی آبی نقل و حمل منکال وئیدیا نے گنگولی بندرگاہ پر آتشزدگی کا شکار ہوئی کشتیوں کے مالکان کو معاوضہ تقسیم کرنے کے موقع پر بتایا کہ گنگولی ماہی گیری بندرگاہ کو ترقی دینے اور ماہی گیروں کے لئے بنیادی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے 22 کروڑ روپے لاگت کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
View more
Mon, 11 Mar 2024 14:34:23
سپریم کورٹ میں الیکٹورل بانڈس پر سماعت کے دوران ایس بی آئی کے تمام دلائل اُس وقت ناکام ہو گئے، جب سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے کل یعنی 12 مارچ تک مکمل تفصیلات دینے کا حکم دیا ۔ وہیں الیکشن کمیشن کو 15مارچ تک ان تفصیلات کو اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
View more
Mon, 11 Mar 2024 14:14:54
آئے دن ایک نہ ایک تنازعہ کھڑا کرنے کے لئے مشہور کرناٹک کے کینرا حلقہ کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے نے اب پھر ایک مرتبہ دستور میں ترمیم لانے کا موضوع چھیڑا ہے اور بیان دیا ہے کہ آئین کو تبدیل کرنے کے لئے ان کی پارٹی یعنی بی جے پی کو آئندہ انتخابات میں 400 لوک سبھا سیٹیں حاصل کرنی ہوں گی۔ انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ چند ہفتوں میں منعقد ہونے جا رہے پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کو دو
View more
Mon, 11 Mar 2024 12:18:42
الیکٹورل بانڈ کے معاملے پر ایس بی آئی کی درخواست پر راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے اتوار کو کہا کہ اپنے وقار کی حفاظت کرنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔ سبل نے مزید کہا کہ جب آئینی بنچ نے فیصلہ سنا دیا ہے تو بینک کی عرضی کو قبول کرنا آسان نہیں ہوگا۔درحقیقت سبل الیکٹورل بانڈ اسکیم کے خلاف سپریم کورٹ کیس میں عرضی گزاروں کے دلائل کی قیادت کر رہے ہیں اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈیٹا کو پبلک
View more
Mon, 11 Mar 2024 11:57:21
یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے کے دوران ایک بھاری پیکٹ پیرا شوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے امداد کے منتظر فلسطینی خاندان پر گر گیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10سے زائد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اردن کی فوج کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ امدادی سامان کو ہیلی کاپٹروں سے پیراشوٹ کے ذریعے پھینکنے کے آپریشن میں اردن اور امریکہ شامل ہیں۔ ہمارے ہیلی کاپٹرس ن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy