Sat, 08 Aug 2026 20:55:00
رابطہ سوسائٹی کا 34واں رابطہ تعلیمی ایوارڈ اتوار، 9 اگست کو اولڈ بس اسٹینڈ کے قریب واقع اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے وسیع میدان میں منعقد ہوگا۔ تقریب کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور اب آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔
View more
Sat, 08 Aug 2026 13:20:42
مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ جلسہ جمعہ کی شب خلیفہ جامع مسجد میں منعقد ہوا، جس میں جماعت کی سالانہ کارگزاری اور مالیاتی گوشوارہ پیش کیے گئے، جبکہ علمائے کرام نے معاشرتی اور خاندانی مسائل کے حل اور نوجوانوں کی اصلاح پر زور دیا۔
View more
Fri, 07 Aug 2026 20:07:54
تعلقہ کے شرالی کے قریب بیرمُنے گاؤں میں ایک 65 سالہ شخص آگ سے جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت لچّیا درگپا نائک کے طور پر ہوئی ہے
View more
Thu, 06 Aug 2026 23:00:10
ماری دیوی (ماری ہبّا) کا سالانہ تہوار جمعرات کی شام ہزاروں عقیدت مندوں کی موجودگی میں جالی کوڈی سمندر کے ساحل پر مورتی کے وسرجن کے ساتھ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
View more
Thu, 06 Aug 2026 20:59:42
: بھٹکل سے اپنے شوہر کے گھر جانے کے لیے روانہ ہونے والی ایک 31 سالہ خاتون اپنی پانچ سالہ بیٹی سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں بھٹکل مضافاتی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاپتہ خاتون کی شناخت فاطمہ ثمرین محمد عباس کردی (31) ساکن منکی، تعلقہ ہوناور کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ ان کی پانچ سالہ بیٹی کا نام زلیخہ پروین (5) بتایا گیا ہے۔
View more
Thu, 06 Aug 2026 19:29:16
اتر کنڑ ضلع میں شدید بارش اور خشک سالی کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصان، سڑکوں کی خستہ حالی، پینے کے پانی کی قلت اور بجلی سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ درجے کے وزیر لکشمن ساودی نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دو روزہ دورہ شروع کیا ہے۔
View more
Wed, 05 Aug 2026 20:48:41
کرناٹک حکومت میں کابینہ درجے کے وزیر اور ضلع اُترکنڑا کے انچارج منسٹر لکشمن ساودی 6 اور 7 اگست کو اترکنڑا ضلع کا دو روزہ دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ شدید بارش اور خشک سالی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں اور ضلعی حکام کے ساتھ سلسلہ وار جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔
View more
Wed, 05 Aug 2026 20:16:00
کرناٹک کے وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود یو ٹی قادر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ لینڈ سلائیڈ، موسلا دھار بارش، مکانات کے انہدام اور دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو حکومتی ضابطوں کے مطابق امدادی رقم فوری طور پر جاری کی جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy