Fri, 24 Apr 2026 17:48:06
امسال دسویں کے پبلک امتحان میں 99.84% مارکس حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر دوسرا اور ضلع و تعلقہ سطح پر پہلا رینک حاصل کرنے والے کمٹہ کے طالب دیشانت نائک نے کہا کہ مسلسل پڑھائی کے ساتھ موسیقی، ایکٹنگ، تقریر اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے دل کو سکون ملتا تھا اور اس سے پڑھائی کرنے میں مدد ملتی تھی ۔
View more
Fri, 24 Apr 2026 17:36:49
ساحلی کرناٹکا میں گرمی کی شدت سے نہ صرف انسان بلکہ سمندری مچھلیاں بھی متاثر ہوئی اور ساحل سے قریب اُتھلے سمندر میں پائی جانے والی مچھلیاں اب گہرے سمندر کی طرف منتقل ہو رہی ہیں جس سے روایتی طرز کی ماہی گیری بری طرح متاثر ہوگئی ہے ۔
View more
Thu, 23 Apr 2026 20:47:21
بھٹکل کے معروف تاجر جناب لیاقت علی گوائی (عمر 71 سال) کا ممبئی میں اچانک انتقال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ یہ افسوسناک واقعہ پیر کی شب تقریباً 9 بجے پیش آیا۔ مرحوم اسی روز صبح کاروباری سلسلے میں ممبئی پہنچے تھے اور رات کو بذریعہ بس بھٹکل واپسی کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم اس سے قبل ہی وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
View more
Thu, 23 Apr 2026 19:35:02
: کرناٹک کے ایس ایس ایل سی نتائج میں ساحلی کرناٹک کے کاروار تعلیمی ضلع نے مجموعی طور پر 98.09 فیصد کے ساتھ ریاست بھر میں تیسرا مقام حاصل کیا، جبکہ ضلع میں ہوناور تعلقہ 99.08 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا۔ بھٹکل تعلقہ نے 98.63 فیصد کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا، جبکہ انکولہ 97.78 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
View more
Thu, 23 Apr 2026 12:49:39
کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسیسمنٹ بورڈ کی جانب سے تعلیمی سال 2025-26 کے ایس ایس ایل سی (دسویں جماعت) کے نتائج جمعرات کو دوپہر 12 بجے جاری کیے گئے۔ ریاستی وزیر تعلیم مدھو بنگارپا نے پریس کانفرنس کے دوران نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔
View more
Thu, 23 Apr 2026 07:21:51
ساحلی شہر بھٹکل اور اطراف کے علاقوں میں گانجہ اور دیگر منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان نے عوامی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
View more
Wed, 22 Apr 2026 17:26:17
مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے شہر میں منعقدہ مسلم اور غیر مسلم حاضرین پر مشتمل عید ہم آہنگی اجلاس 2026 سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہیسکام کے چیئرمین سید عظیم پیر قادری نے کہا کہ مسلمانوں کو مذہبی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم سے آراستہ ہو کر قومی دھارے میں شامل ہونا چاہئے اور آئینِ ہند کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہیے ۔
View more
Wed, 22 Apr 2026 15:37:04
اُترکنڑا ضلع کے کھلاڑیوں کے لئے خوشخبری ہے کہ 9 اور 10 مئی کو بھٹکل کے نوائط کالونی تعلقہ اسٹیڈیم المعروف وائی ایم ایس اے گراونڈ میں ڈسٹرکٹ لیول پرو کبڈی ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy