Wed, 26 Jun 2024 17:44:11
مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خصوصی عدالت کی جانب سے دی گئی ضمانت کے حکم پر دہلی ہائی کورٹ کی عبوری روک کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی اپنی درخواست بدھ کو واپس لے لیا۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 17:41:06
سابق مرکزی وزیر زراعت و قدآور لیڈر شرد پوار نے راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ شر دپوار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے راہل گاندھی کے اپوزیشن لیڈر بننے کو آئین و عوامی مفاد کے تحفظ کا سفر قرار دیا ہے نیز اس سفر کے لیے انہیں اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 17:34:29
اوم برلا مسلسل دوسری بار لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس عہدے کے لیے ان کا نام تجویز کیا۔ این ڈی اے میں شامل تمام حلقوں نے ان کے نام کی حمایت کی۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 17:21:58
سی بی آئی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ میں سماعت کے دوران سی بی آئی کی جانب سے سرکاری وکیل نے عدالت سے اجازت مانگی کہ کچھ دیر کے لیے کیجریوال سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی جائے، تاکہ اس کے بعد وہ انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کر سکیں۔ سی بی آئی نے کہا کہ کیجریوال عدالتی حراست میں ہیں، اسی لیے ہم نے کیجریوال کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا تھا۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 17:14:26
چھتیس گڑھ پولیس نے رائے پور میں 3 مسلم افراد کی ماب لینچنگ کے معاملے میں مزید 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس معاملے میں اب تک ۴؍ افراد کی حراست عمل میں آچکی ہے۔ پولیس نے منگل کو جن 2افراد کو حراست میں لیا ہے، ان میں نوین سنگھ ٹھاکر اور مینک شرما شامل ہیں۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 16:16:56
پیپر لیک معاملہ میں ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں ۔ اس کے تار یوپی، بہار، ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور دہلی سے جڑنے کی خبر ہے ۔ عجیب بات ہے کہ نیٹ پیپر لیک میں جن ریاستوں کے نام سامنے آئے دہلی کو چھوڑ کر ان سب میں ڈبل انجن کی سرکار ہے ۔ جس ایجنسی کے پاس امتحانات کرانے کی ذمہ داری ہے وہ بھی مرکزی حکومت کے ماتحت ہے ۔ مدھیہ پردیش کے ویاپم گھوٹالے کے متاثرین کو آج تک انصاف نہیں ملا ۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 12:47:45
بولیار میں ہوئے تصادم کے پس منظر میں منگلورو سٹی پولیس کی طرف سے معصوم لوگوں کی گرفتاری کے خلا ف سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی کارکنان نے کوناجے پولیس اسٹیشن کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 12:41:15
ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق ساگر مالا پروجیکٹ کے تحت ہائی وے کا کام جلد ختم کرنے کے مقصد سے اتر کنڑا کے کمٹہ سرسی ہائی وے 766E پر امسال اکتوبر سے فروری 2025 تک چار مہینوں کے بھاری موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی رہے گی ۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 12:34:52
ریاستی کرناٹک حکومت نے زراعتی زمین یعنی اگریکلچرل لینڈ کے مالکان کے لئے زمینات کی آرٹی سی کو آدھار کارڈ کے ساتھ جوڑنا ضروری قرار دیا ہے اور یہ کاروائی ریاست کے مختلف علاقوں کی طرح بھٹکل میں بھی باقاعدہ ہورہی ہے۔ اس تعلق سے بھٹکل تحصیلدار نے خبر دی ہے کہ اس کام کو ولیج اکاونٹینٹ آفس پہنچ کر انجام دیا جاسکتا ہے۔ تحصیلدار نے بتایا کہ جائیداد کی آر ٹی سی کی نقل اور آر ٹی سی جس شخص کے نام پر ہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy