Thu, 27 Jun 2024 19:42:58
بیدر میں واقع ویر کناڈیگا سینا کرناٹک ڈیفنس فورم کے ضلع صدر سری کانت بھوانی نے ضلع پنچایت میٹنگ میں ریاستی وزیر ضمیر احمد خان کو ایک عرضداشت پیش کرتے ہوئے ضلع بیدر میں بے گھر افراد کو 20 ہزار مکانات دینے مطالبہ کیا۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 19:28:15
ریاست میں ڈینگی کے کیسز کی اطلاع کے ساتھ، کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے منگل کو حکام کو ہدایت دی کہ وہ وائرل انفیکشن کا پتہ لگانے اور علاج کرنے کو سنجیدگی سے لیں۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 18:34:45
امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ہیٹ اسپیچ اور مخالف تبدیلی مذہب قوانین کے نفاذ، اقلیتوں کے مکانات اور عبادتگاہوں کے انہدام میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سالانہ رپورٹ کی اجرائی کے موقع پر اپنے ریمارکس میں بلنکن نے کہا کہ دنیابھر میں لوگ مذہبی آزادی کے تحفظ کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 18:25:24
بہار میں ضلع کشن گنج کے بانس باڑی گاؤں کے نزدیک شرون چوک پر 11 سال قبل تعمیر کردہ پل گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 2011 میں مکھیہ منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت کشن گنج کے بہادر گنج بلاک کے تحت بانس باڑی گاؤں کے نزدیک شرون چوک پر 25 لاکھ روپے کی لاگت سے بنایا گیا 70 میٹر لمبا پل بدھ کی دیر شام گر گیا۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 18:18:44
وزیر اعلی تلنگانہ و صدر تلنگانہ پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے انتخابی وعدہ کے مطابق کسانوں کے قرض معاف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر پردیش کانگریس تلنگانہ ریاست میں بہتر نتائج حاصل کئے گئے۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 17:23:21
18ویں لوک سبھا کے چوتھے دن صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں صدر جمہوریہ نے ملک کی معیشت کی ترقی کا ذکر کیا، جس پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سوال اٹھائے ہیں۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 17:21:04
دہلی-این سی آر میں لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد سمیت پورے این سی آر میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔ بارش کے باعث کئی مقامات پر پانی بھر گیا ہے۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 17:18:48
عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 17:14:09
میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے نیٹ امتحان کے پیپر لیک کا معاملہ اب اتر پردیش پہنچ چکا ہے۔ ملزمین کو پکڑنے کے لیے بہار پولیس نے الہ آباد (پریاگ راج) میں چھاپہ مارا لیکن وہ نہیں ملے۔ بہار پولیس ایک ڈاکٹر اور اس کے بیٹے کو تلاش کر رہی ہے۔ ڈاکٹر پر الزام ہے کہ اس نے نیٹ کا امتحان دلانے کے لیے اپنے بیٹے کی جگہ پر جودھپور ایمس کے ایک طالب علم کی ’خدمات‘ حاصل کی تھیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy