Wed, 26 Jun 2024 12:07:51
ملک میں مانسون تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے۔ جن ریاستوں میں مانسون پہنچ چکا ہے وہاں موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور کچھ ریاستوں میں جہاں مانسون ابھی داخل ہونا باقی ہے، قبل از مانسون سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 26 جون کو گوا، کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آسام، میگھالیہ، گجرات، اوڈیشہ، بہار اور اروناچل پردیش میں شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 12:05:04
مہاراشٹرا حکومت نے منگل کو سینئر آئی پی ایس افسر قیصر خالد کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر کی منظوری کے بغیر ممبئ کے مضافات گھاٹ کوپر علاقے میں ہورڈنگ لگانے کے معاملہ میں معطل کئے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ 13 مئی کو ممبئی کے گھاٹ کوپر میں ایک ہورڈنگ گرنے سے 17 افراد ہلاک اور 74 سے زائد شہری زخمی ہوگئے تھے۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 12:01:01
بنگلہ دیش کے ساتھ گنگا کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کی تجدید سے قبل اندرونی جائزہ کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس میں بہار اور مغربی بنگال کے نمائندے بھی شامل تھے اور اسی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی 2026 سے آگے گنگا آبی معاہدے کی تجدید کی جائے گی۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:58:56
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔ یہ فیصلہ منگل کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر منعقد انڈیا بلاک کی میٹنگ میں لیا گیا۔ پروٹم اسپیکر بھرتری ہری مہتاب کو ایک خط لکھ کر اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ۔ گاندھی خاندان کو یہ عہدہ تیسری بار ملا ہے۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:56:39
دہلی، اتر پردیش اور راجستھان سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ مانسون منگل یعنی 25 جون، 2024کو اتر پردیش اور راجستھان میں پہنچ گیا ہے۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:54:30
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے پانی کے لیے ترس رہی دہلی کو پوری طرح سے بارش کے بھروسے چھوڑ دیا ہے۔ دہلی اور مرکزی حکومت کی کوشش ہونی چاہیے کہ عوام کو راحت دی جائے، لیکن وہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی سیاست کر رہے ہیں۔ یہ عمل دہلی کے مستقبل کے لیے فکر انگیز ہے۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:49:51
ہند نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمز گزشتہ 5 جون کو بوئنگ کے اسٹارلائنر کیپسول سے خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔ ان کے ساتھ امریکی خلاباز بیری بوچ ولمور اور دو انجینئر بھی تھے۔ سبھی کو 13 جون 2024 کو زمین پر واپس آ جانا تھا۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:44:57
کینیا میں اس وقت حالات انتہائی کشیدہ نظر آ رہے ہیں۔ حکومت کے ذریعہ ٹیکس بڑھانے والے فائنانس بل کے خلاف نہ صرف عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر اتر آئے ہیں بلکہ پرتشدد مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:41:34
اپوزیشن کے بیشتر اراکین پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں حلف برداری کے دوران اپنے ہاتھوں میں آئین کی کاپیاں لے کر حلف اٹھایا تھا۔ اس پر پی ایم مودی نے کانگریس کو ایمرجنسی کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy