Thu, 27 Jun 2024 12:39:34
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی کے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ آر کے چودھری نے پارلیمنٹ میں نصب سینگول پر سوال اٹھائے ہیں اور اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ سینگول بادشاہت کی علامت ہے اور ایسی صورتحال میں اس کی جگہ آئین کی بڑی کاپی نصب کی جائے۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 12:34:40
مرکزی وزارتِ داخلہ آئندہ ہفتہ سے تین نئے فوجداری قانون نافذ کرنے کی تیاری میں ہے۔ گرام پنچایت کی سطح پر 40لاکھ افراد کو تربیت دی گئی ہے تاکہ عوام کو نئے قوانین اور ہرایک پر ہونے والے اثر سے واقف کرایاجائے۔سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 12:29:43
صدر جمہوریہ نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نئی حکومت کی آئندہ 5 سالہ مدت کے لئے روڈ میپ پیش کیا۔ خیال رہے کہ 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس جاری ہے اور تمام منتخت ارکان کی حلف برداری مکمل ہو چکی ہے۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 12:25:46
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں بی جے پی کے خلاف بڑی جیت کے بعد آج ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ مرکز میں این ڈی اے کی حکومت غیر مستحکم ہے اور بہت ہی جلد انڈیا اتحاد مرکز میں باگ ڈور سنبھال سکتی ہے۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 12:21:54
لوک سبھا میں آج اسپیکر کا انتخاب انجام پا گیا ہے۔ صوتی ووٹوں سے این ڈی اے امیدوار اوم برلا کو فتحیاب قرار دیا گیا، اور اس طرح اوم برلا لگاتار دوسری مرتبہ لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ جب انڈیا بلاک نے اسپیکر کے لیے امیدوار کھڑا کیا تھا تو پھر ووٹوں کی تقسیم کا مطالبہ کیوں نہیں کیا گیا۔ اس تعلق سے کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم
View more
Thu, 27 Jun 2024 12:19:14
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی معطلی ختم کر دی گئی ہے۔ ایک سال قبل گزشتہ مانسون اجلاس کے دوران انہیں ’غیر مہذب سلوک‘ کی وجہ سے راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا تھا۔ اب بدھ کو سنجے سنگھ کی معطلی واپس لے لی گئی ہے۔ اب سنجے سنگھ ایک سال بعد دوبارہ پارلیمنٹ میں جا سکتے ہیں۔ اس بابت اطلاع سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 12:05:13
بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی کی طبیعت بگڑ گئی، انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس وقت وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ اڈوانی کی صحت پچھلے کئی مہینوں سے بگڑ رہی تھی، بڑھتی عمر کی وجہ سے انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کی رات ان کی طبیعت کافی خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 11:48:30
پتور تعلقہ میں بھاری برسات کے بعد کئی مقامات پر زمین کھسکنے اور کمپاونڈ کی دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے جن میں سے ایک بڑا حادثہ بنّور کے علاقے میں ماجد نامی شخص کے گھر پر پیش آیا ۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 11:42:41
کل رات روزیریو چرچ کے پاس پیش آئے ایک المناک حادثے میں دو ڈرائیور اس وقت اپنی جان گنوا بیٹھے جب وہ بھاری برسات کے دوران ٹوٹ کر گرے ہوئے بجلی کے تار کی زد میں آ گئے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy