Tue, 25 Jun 2024 18:09:25
تہاڑ جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہائی کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں کیجریوال کو نچلی عدالت کے ذریعے دی گئی ضمانت پر لگائی گئی اپنی روک برقرار رکھی ہے۔ کیجریوال کو حال ہی میں راؤز ایونیو کورٹ نے ضمانت دی تھی، جسے ای ڈی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 18:06:21
بی جے پی امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے والے ایڈووکیٹ اجول نکم کو پبلک پراسیکیوٹر(سرکاری وکیل) بنائے جانے کی مخالفت کی آواز اب عدالتوں تک بھی پہنچنے لگی ہے۔ مہاراشٹر میں قتل کے کئی معاملات کے ملزم گینگسٹر وجے پلانڈے نے اپنے کیس میں ایڈوکیٹ اجول نکم کی بطور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تقرری کی مخالفت کی ہے۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 18:02:57
لوک سبھا اسپیکر کی حمایت کے تعلق سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سخت بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن لوک سبھا کے اسپیکر کے انتخاب میں حمایت کرنے کے لیے تیار ہے مگر ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو ملنا چاہئے۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 18:00:06
لوک سبھا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے مرکزی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا، جس کے بعد اپوزیشن نے اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 17:54:53
دہلی اور دہرادون میں بڑی تعداد میں درخت کاٹے جانے پر پرینکا گاندھی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے! خیال رہے کہ دہلی کے ریج علاقہ میں ایک ہزار سے زیادہ درخت کاٹے گئے ہیں، جس پر سپریم کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے، وہیں دوسری طرف دہرادون میں بھی بڑی تعداد میں درختوں کو کاٹا جا رہا ہے، جس کے خلاف عوام سڑکوں پر اتر رہے ہیں۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 17:49:56
بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے لوک سبھا اجلاس کے آج دوسرے روز صبح ہی صبح پی ایم مودی کی خبر لی ہے۔ انہوں نے منگل کو بہار میں پیش آنے والے 33 واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان پر پی ایم مودی سے مذمت کے دو لفظ بولنے کی توقع رکھتے ہیں۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 17:45:39
ملک بھر کے تقریباً تمام علاقوں میں گرمی کی لہر سے راحت ملی ہے اور ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے۔ مانسون آدھے سے زیادہ ملک کو اپنی لپیٹ میں بھی لے چکا ہے۔ یوں تو ملک کی راجدھانی دہلی اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستیں ابھی بھی مانسون کا انتظار کر رہی ہیں لیکن اس سے پہلے ہی یہاں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو گرمی سے آزادی مل گئی ہے۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 17:43:28
دہلی کی پانی کی وزیر آتشی کی صحت پیر کی رات دیر گئے بگڑ گئی، جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ آتشی اپنے مطالبات کو لے کر جمعہ سے ’پانی ستیہ گرہ‘ کے تحت غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہوئی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ان کا بلڈ شوگر لیول آدھی رات کو 43 تک گر گیا تھا اور صبح 3 بجے تک یہ گر کر 36 ہی رہ گیا۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 12:42:11
منی پولیس اسٹیشن میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق کچھ لوگوں نے اس کے ساتھ آن لائن فراڈ کیا ہے جس میں اس کے بینک کھاتے سے 7.9 لاکھ روپے لوٹے گئے ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy